ہومBiharبہار میں ووٹوں کی گنتی آج،تمام تیاریاں مکمل

بہار میں ووٹوں کی گنتی آج،تمام تیاریاں مکمل

Facebook Messenger Twitter WhatsApp

نتائج راؤنڈ وائز الیکشن کمیشن کے آفیشل پورٹل پر اپلوڈ کیا جائے گا

جدید بھارت نیوز سروس
پٹنہ، 13 نومبر: بہار اسمبلی انتخابات کی ووٹنگ کی گنتی جمعہ، 14 نومبر کو صبح 8:00 بجے سے شروع ہوگی۔ الیکشن کمیشن نے شفافیت، سیکورٹی اور کارکردگی کو یقینی بنانے کے لیے تفصیلی ہدایات جاری کی ہیں۔ڈاک ووٹوں (Postal Ballot) کی گنتی سب سے پہلے ہوگی، اس کے بعد صبح 8:30 بجے سے ای وی ایم (EVM) کی گنتی شروع ہوگی۔ڈاک ووٹ کی گنتی ریٹرننگ آفیسر یا اسسٹنٹ ریٹرننگ آفیسر کی موجودگی میں امیدواروں یا ان کے مجاز ایجنٹس کے سامنے ہوگی۔بہار کی 243 اسمبلی سیٹوں پر گنتی کے لیے انتظامات کیے گئے ہیں۔ ہر حلقے میں ایک ریٹرننگ آفیسر اور ایک کاؤنٹنگ آبزروَر مقرر ہوگا۔نتائج کو راؤنڈ وائز اور اسمبلی وار مرتب کر کے متعلقہ ریٹرننگ آفیسر کی طرف سے الیکشن کمیشن کے آفیشل پورٹل پر اپلوڈ کیا جائے گا۔
ہر کاؤنٹنگ ٹیبل پر ایک سپروائزر، ایک اسسٹنٹ اور ایک مائیکرو آبزروَر تعینات ہے، جبکہ 18,000 سے زیادہ کاؤنٹنگ ایجنٹس امیدواروں کی جانب سے نگرانی کریں گے۔پورے ریاست میں 4,372 کاؤنٹنگ ٹیبلز لگائی گئی ہیں۔ای وی ایم کی گنتی کے بعد ہر اسمبلی حلقے میں پانچ پولنگ اسٹیشنز کا رینڈم انتخاب کر کے وی وی پی اے ٹی (VVPAT) پُرچیاں ای وی ایم نتائج سے ملا کر تصدیق کی جائے گی۔ یہ عمل امیدواروں اور ان کے ایجنٹس کی موجودگی میں ہوگا۔اس بار بہار میں کوئی بھی ری پولنگ یا دوبارہ ووٹنگ نہیں ہوئی۔ریاست کے 38 اضلاع میں انتخابات مکمل طور پر پرامن اور منظم طریقے سے ہوئے۔بہار میں 7,45,26,858 رجسٹرڈ ووٹرز ہیں، اور اس بار 67.13 فیصد ووٹنگ ہوئی، جو جمہوریت میں عوام کی دلچسپی کو ظاہر کرتی ہے۔الیکشن کمیشن نے ووٹرز، سیاسی جماعتوں اور میڈیا سے اپیل کی ہے کہ نتائج صرف آفیشل پورٹل سے حاصل کریں اور افواہوں یا غیر مستند ذرائع پر یقین نہ کریں۔

Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
Exit mobile version