ہومBiharوزیراعلیٰ نتیش کمار نے 'ڈیزاسٹر رِسک ریڈکشن کیلنڈر 2026' کا اجرا کیا

وزیراعلیٰ نتیش کمار نے ‘ڈیزاسٹر رِسک ریڈکشن کیلنڈر 2026’ کا اجرا کیا

Facebook Messenger Twitter WhatsApp

آفات سے بچاؤ کی آگاہی کے لیے کیو آر کوڈ جیسی جدید سہولیات شامل

پٹنہ، 1 جنوری: معزز وزیر اعلیٰ بہار و چیئرمین بہار اسٹیٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی، نتیش کمار نے آج یہاں ‘1 اینے مارگ ‘ میں واقع سنکلپ ہال میں اتھارٹی کے ‘ڈیزاسٹر رسک ریڈکشن کیلنڈر 2026’ کا اجرا کیا۔اس موقع پر وزیر آبی وسائل وجے کمار چودھری، اتھارٹی کے نائب صدر ڈاکٹر ادے کانت، معزز ممبر پی این رائے، معزز ممبر (انجینئر) نریندر کمار سنگھ، معزز ممبر پرکاش کمار اور معزز ممبر ایس ڈی جھا بھی موجود تھے۔علاوہ ازیں، چیف سکریٹری پرتیہ امرت، وزیر اعلیٰ کے سکریٹری کمار روی، وزیر اعلیٰ کے سکریٹری انوپم کمار، محکمہ ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے سکریٹری ڈاکٹر چندر شیکھر سنگھ (IAS)، اتھارٹی کے سکریٹری محمد وارث خان (IAS) اور اسپیشل ڈیوٹی آفیسر محمد معیز الدین بھی اس تقریب میں شریک تھے۔
کیلنڈر کی اشاعت اتھارٹی کی عوامی بیداری مہم کا ایک اہم حصہ ہے۔ وزیر اعلیٰ نے اس میں شائع شدہ مواد کا گہرائی سے مشاہدہ کیا۔ نائب صدر اور ممبران نے وزیر اعلیٰ کو کیلنڈر کے موضوعات سے آگاہ کیا۔ کیلنڈر میں پینٹنگز اور خاکوں کے ذریعے آفات کے دوران محفوظ رہنے کی معلومات فراہم کی گئی ہیں، اور آفات سے بچاؤ کے طریقے آسان اور عام فہم زبان میں بتائے گئے ہیں۔اس میں ‘وزیر اعلیٰ اسکول سیفٹی پروگرام ‘ (Mukhyamantri Vidyalay Suraksha Karyakram) کی مکمل معلومات بھی شامل ہیں۔ کیلنڈر کو آن لائن دیکھنے کے لیے اس کے ہر صفحے پر ایک کیو آر (QR) کوڈ دیا گیا ہے، جسے اسکین کرتے ہی اس ماہ پیش آنے والی ممکنہ آفات کے بارے میں تفصیلی معلومات دستیاب ہو جاتی ہیں۔

Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
Exit mobile version