ہومBiharوزیر اعلیٰ نتیش کمار آبائی گاؤں کلیان بیگہا پہنچے

وزیر اعلیٰ نتیش کمار آبائی گاؤں کلیان بیگہا پہنچے

Facebook Messenger Twitter WhatsApp

والدہ پرمیشوری دیوی کی برسی پر خراج عقیدت پیش کیے

جدید بھارت نیوز سروس
پٹنہ ،یکم جنوری: بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے جمعرات کو اپنے آبائی گاؤں کلیان بیگہا کا دورہ کیا اور اپنی والدہ پرمیشوری دیوی کی برسی کے موقع پر انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا۔ نتیش کمار نے اپنے والد رام لکھن سنگھ اور اپنی اہلیہ منجو سنہا کے مجسموں پر بھی گُل پوشی کی۔وزیر اعلیٰ کے بڑے بھائی ستیش کمار، صاحبزادے نشانت کمار اور قریبی رشتہ داروں نے بھی مجسموں پر مالا چڑھاکر خراجِ عقیدت پیش کیا۔ وزیر اعلیٰ نے کلیان بیگہا کے بھگوتی مندر (دیوی استھان) میں پوجا ارچنا کی اور ریاست کی خوشحالی، امن اور ترقی کے لیے دعا کی۔ کلیان بیگہا اور آس پاس کے لوگ وزیر اعلیٰ کو اپنے درمیان پا کر بے حد خوش نظر آئے۔وزیر اعلیٰ نے مقامی لوگوں سے ملاقات کر کے ان کی خیریت دریافت کی اور ان کی مبارکباد قبول کی۔ اس دوران انہوں نے لوگوں کے مسائل سنے اور ان کے حل کے لیے حکام کو ضروری ہدایات دیں۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ نے اپنے آبائی گاؤں کے تالاب میں مچھلیوں کو دانہ بھی ڈالا۔اس موقع پر وزیر دیہی ترقی شرون کمار، رکن پارلیمنٹ کوشلیندر کمار، ایم ایل اے ڈاکٹر جتیندر کمار، ایم ایل اے روہیل رنجن، ایم ایل اے شبھانند مکیش، ایم ایل سی سنجے کمار سنگھ عرف گاندھی جی، ایم ایل سی لَلن صراف، بہار اسٹیٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے نائب صدر ڈاکٹر ادے کانت، سابق ایم ایل اے انجینئر سنیل، جے ڈی یو کے قومی جنرل سکریٹری منیش کمار ورما، سابق ایم ایل سی رنبیر نندن، بہار اسٹیٹ سنی وقف بورڈ کے چیئرمین محمد ارشاد اللہ، وزیر اعلیٰ کے سکریٹری چندر شیکھر سنگھ، پٹنہ ڈویژن کے کمشنر انیمیش پراشر، نالندہ کے ضلع مجسٹریٹ کندن کمار، پٹنہ کے ضلع مجسٹریٹ ڈاکٹر تیاگ راجن ایس ایم، ایس ایس پی پٹنہ کارتیکیہ کے شرما، ایس پی نالندہ بھارت سونی، بہار اسٹیٹ سول کونسل کے جنرل سکریٹری اروند کمار سمیت دیگر معزز شخصیات، سیاسی و سماجی کارکنان اور سینئر افسران موجود تھے۔

Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
Exit mobile version