کہا: فلم انڈسٹری اور سیاسی شعبے کو ناقابل تلافی نقصان
پٹنہ، 24 نومبر: بہار کے وزیر اعلی نتیش کمار نے ہندی فلموں کے مشہور اداکار اور سابق رکن پارلیمنٹ دھرمیندر کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا۔اپنے تعزیتی پیغام میں وزیر اعلیٰ نے کہا کہ آنجہانی دھرمیندر ہندی فلموں کے ایک مشہور اور مقبول اداکار تھے جنہوں نے ہندوستانی پارلیمنٹ (لوک سبھا) کے رکن کی حیثیت سے خدمات انجام دیں۔انہیں 2012 میں حکومت ہند کی طرف سے بھارت کا تیسرا سب سے بڑا شہری اعزاز پدم بھوشن سے نوازا گیا۔ ان کے انتقال سے فلم انڈسٹری اور سیاسی شعبے کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا ہے۔غور طلب ہے کہ بالی ووڈ اداکار دھرمیندر نے 89 سال کی عمر میں آخری سانس لی۔ان کی موت سے بالی ووڈ میں سوگ کی لہر دوڑ گئی ہے۔ ان کے مداح بھی شدید غمزدہ ہیں۔ وہ پچھلے کچھ دنوں سے ناساز تھے۔
