ہومBiharشادی میں فائرنگ سے دلہن کے بھائی کی موت،3گرفتار

شادی میں فائرنگ سے دلہن کے بھائی کی موت،3گرفتار

Facebook Messenger Twitter WhatsApp
روہتاس،یکم دسمبر(ہ س): بہار کے روہتاس ضلع میں ایک بار پھر شادی میں فائرنگ سے خوشی کا ماحول غم میں بدل گیا۔ شیو ساگر تھانہ علاقہ کے تحت تھانوا گاو?ں میں شادی تقریب کے دوران کل رات دلہن کے ایک بھائی کی گولی لگنے سے موت ہو گئی۔ اس واقعے نے پوری تقریب کو افراتفری میں ڈال دیا، اور شادی کی تقریبات فوری طور پر غم میں ڈوب گئیں۔متوفی کی شناخت نندن کمار سنگھ (ولد وجے بہادر سنگھ) ضلع بکسر کے طور پر کی گئی ہے۔ نندن لڑکی کا چچازادبھائی تھا اور شادی میں شرکت کے لیے آیا تھا۔ وہ پیشے سے استاد تھے اور بکسر کے اٹہاری بلاک واقع مڈل اسکول وشرام پور میں تعینات تھے۔ نندن کو تقریباً 1 بجے کے قریب نامعلوم افراد نے جشن منانے کے دوران فائرنگ کر کے گولی مار دی۔گولی لگنے کے بعد ان کے اہل خانہ نے اسے فوری طور پر جموہر کے نارائن میڈیکل کالج اسپتال پہنچایا۔ اس کی نازک حالت کو دیکھتے ہوئے ڈاکٹروں نے اسے سہسرام صدر اسپتال ریفر کر دیا۔ نندن کمار سنگھ نے صدر اسپتال میں علاج کے دوران زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ دیا۔ خاندان صدمے اور غم کی کیفیت میں ہے۔متوفی کے چچازادبھائی انوپم کمار سنگھ نے سنگین الزام لگایا ہے کہ واقعے کے بعد پولیس نے ملزم کو گرفتار کرنے کے بجائے لڑکی کے اطراف سے تقریباً 10 لوگوں کو تھانے بلایا اور انہیں کئی گھنٹے تک وہاں بٹھایا۔ ان کے موبائل فون چھین لیے گئے اور ان پر مقدمہ کرنے کے لیے دبائوڈالاگیا۔ اہل خانہ شدید ناراض ہیں۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی شیو ساگر پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی اور لاش کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا۔ صدر ڈی ایس پی-2 دلیپ کمار کی قیادت میں تحقیقات شروع کی گئی۔ پولیس نے اب تک تین کلیدی ملزمین کو گرفتار کر کے فائرنگ میں استعمال ہونے والا پستول برا?مد کر لیا ہے۔سہسرام کے ایس ڈی پی او دلیپ کمار نے کہا، "اس معاملے میں تین لوگوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔ ان کے ساتھیوں کی شناخت کر لی گئی ہے، اور ان کی گرفتاری کے لیے چھاپہ ماری کی جارہی ہے۔ جائے وقوعہ سے تکنیکی شواہد اکٹھے کیے گئے ہیں۔ شوٹنگ میں استعمال ہونے والاپستول برا?مد کر لیا گیا ہے۔ تحقیقات کے بعد مزید کارروائی کی جائے گی۔"روہتاس سمیت بہار بھر میں شادیوں اور تہواروں کے موقع پر فائرنگ کے واقعات بلا روک ٹوک جاری ہیں۔ گزشتہ روز کھگڑیا میں فائرنگ کا ایک معاملہ سامنے آ یا تھا جہاں دولہا کو گولی مار کر قتل کر دیا گیا تھا۔ ایسے واقعات میں بے گناہ لوگ بار بار جان سے ہاتھ دھو رہے ہیں۔ پولیس اور انتظامیہ کے سخت اقدامات کے باوجود غیر قانونی اسلحہ کی نمائش جاری ہے۔
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
Exit mobile version