ہومBiharبہاراسمبلی : بی جے پی ایم ایل اے نے غیر ملکی شہریوں...

بہاراسمبلی : بی جے پی ایم ایل اے نے غیر ملکی شہریوں کا مدعا اٹھایا

Facebook Messenger Twitter WhatsApp

وزیر داخلہ سمراٹ چودھری کی جانچ کی یقین دہائی

پٹنہ، 9 فروری (ہ س): بہار قانون ساز اسمبلی کے بجٹ اجلاس کے پانچویں دن پیر کے روز گوپال گنج ضلع کے بیکتھ پور اسمبلی حلقہ سے بی جے پی کے ایم ایل اے متھلیش تیواری نے وقفہ سوالات کے دوران محکمہ داخلہ سے متعلق قومی سلامتی کا سنگین مسئلہ ایوان میں اٹھایا۔ متھلیش تیواری نے 1990 سے 2015 کے درمیان پاکستانی شہریوں کی گوپال گنج میں آ مد اور آ باد ہونے کے تعلق سے سوال کیا۔ اس پر وزیر داخلہ سمراٹ چودھری نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ مذہبی ویزا پر بہار آ نے والے تمام لوگوں کی جانچ کی جائے گی۔ ان کے قیام، آنے جانے او سفر کی تاریخ سمت تمام سرگرمیوں پر نظر رکھی جائے گی۔متھلیش تیواری نے حکومت سے سوال کیا کہ مذہبی یاترا پر آنے والے غیر ملکی شہریوں کی شناخت اور تصدیق کا کیا عمل ہے۔ ایم ایل اے نے ایوان میں کہا کہ کچھ لوگ مذہبی یاترا پر بھارت آ تے ہیں اور پھر شہریت حاصل کر لیتے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ ایسے لوگ آ ج کل بہت سے علاقوں میں گھر بنوا لیتے ہیں، زمین اور جائیداد حاصل کر لیتے ہیں اور ووٹر لسٹ میں اپنا نام درج کروا لیتے ہیں۔
ایم ایل اے متھلیش تیواری نے کہا کہ ان کے علاقے میں اہم مذہبی مقام تھاوے مندر ہے، اس کے علاوہ کوئی بڑا مذہبی مقام نہیں ہیں۔ اس کے باوجود وہاں کچھ غیر ملکی شہری باقاعدگی سے دیکھے جاتے ہیں۔ انہوں نے یہ سوال بھی کیا کہ جب یہ لوگ ہندوستان آ تے ہیں تو مقامی لوگوں کے پاس ان کی معلومات ہوتی ہے، لیکن ان کے آ نے جانے کا کوئی واضح سرکاری ریکارڈ نہیں ہوتا ہے۔ انہوں نے محکمہ داخلہ سے یہ جاننے کا مطالبہ کیا کہ کیا ان غیر ملکی شہریوں کی تصویر لی جاتی ہے، کیا امیگریشن محکمہ سے ان کی تصدیق ہوتی ہے اور کیا ان لوگوں کے سفر سے متعلق دستاویزات محکمہ کے پاس محفوظ رہتے ہیں۔ وزیر داخلہ سمراٹ چودھری نے ایوان کو اطلاع دیتے ہوئے بتایا کہ 1995 سے 2015 کے درمیان کل 173 غیر ملکی مذہبی یاترا پر بہارا?ئے تھے۔ ان میں سے 168 کا تعلق پاکستان سے تھا جب کہ کچھ برطانیہ اور ازبکستان سے آ ئے تھے۔ وزیر نے یہ بھی واضح کیا کہ حکومت اس بات کو یقینی بناتی ہے کہ سیاحتی یا مذہبی ویزا پر آ نے والا کوئی بھی غیر ملکی شہری مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث نہ ہو۔انہوں نے کہا کہ حکومت کے ذریعہ طے شدہ عمل کے تحت تمام معاملوں کی نگرانی کی جاتی ہے۔ حالانکہ ایم ایل اے تیواری نے ایوان میں اس بات پر تشویش کا اظہار کیا کہ مقامی سطح پر ایسے غیر ملکی شہریوں کی سرگرمیوں کی پوری معلومات انتظامیہ تک نہیں پہنچ پاتی، جس سے ان کی شناخت اور تصدیق میں مشکل پیش آتی ہے۔ ایم ایل اے نے یہ بھی سوال کیا کہ اگر کوئی غیر ملکی شہری مذہبی یاترا کی آ ڑ میں طویل عرصے تک ہندوستان میں رہتا ہے اور جائیداد حاصل کرتا ہے یا ووٹر لسٹ میں شامل ہو جاتا ہے تو اس کے خلاف واضح اور سخت کاروائی کے لئے گائڈلائن طے کی جائیں۔ اس پر وزارت داخلہ نے یقین دہانی کرائی کہ غیر ملکی شہریوں کے لیے شہریت اور مستقل رہائش کے طریقہ کار میں شفافیت برتی جائے گی اور کسی بھی غیر قانونی سرگرمی کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔

Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
Exit mobile version