ہومBihar20 سال کا حساب مانگیے، اب بہار کو نوجوان قیادت چاہیے” —...

20 سال کا حساب مانگیے، اب بہار کو نوجوان قیادت چاہیے” — اشوک گہلوت کا بیان

Facebook Messenger Twitter WhatsApp
پٹنہ، 4 نومبر:پٹنہ میں آج منعقدہ ایک مشترکہ پریس کانفرنس میں راجستھان کے سابق وزیر اعلیٰ اور سینئرکانگریس رہنما اشوک گہلوت نے بہار کی عوام سے براہِ راست اپیل کرتے ہوئے کہا کہ اب وقت آ گیا ہے کہ بہار 20 سال کا حساب مانگے اور نئی سمت میں قدم بڑھائے۔انہوں نے کہا کہ “عوام نے بہت کچھ دیکھا ہے، اب یہ طے کرنا ہے کہ وہ پرانی سیاست کے بوجھ کو ڈھوئے یا مستقبل کی سیاست کو اپنائے۔”اشوک گہلوت نے کہا کہ گزشتہ دو دہائیوں میں بہار کی عوام نے بارہا اعتماد ظاہر کیا، مگر نتیجہ ہمیشہ ایک ہی رہا — بے روزگاری، بدعنوانی، ہجرت اور ٹھہراؤ۔انہوں نے کہا کہ آج بہار کے لاکھوں نوجوان روزگار کی تلاش میں ریاست سے باہر دربدر پھر رہے ہیں، کسان اپنی فصلیں کم قیمت پر بیچنے پر مجبور ہیں، اور خواتین مہنگائی و عدم تحفظ کے دوہرے دباؤ کا شکار ہیں۔گہلوت نے کہا کہ اب وقت ہے امید کی سیاست کرنے کا — ایسی سیاست جو نوجوانوں کے خوابوں کو سمت دے، خواتین کو تحفظ و احترام دے، اور کسانوں کو سہارا فراہم کرے۔انہوں نے کہا کہ “بہار کو تیجسوی یادو جیسے نوجوان لیڈر کی ضرورت ہے جن میں ہمدردی بھی ہے اور جدوجہد کا حوصلہ بھی۔”انہوں نے مزید کہا کہ راجستھان میں کانگریس حکومت نے یہ ثابت کیا کہ اگر نیت صاف ہو تو ہر طبقے کے لیے انصاف ممکن ہے۔انہوں نے بتایا کہ راجستھان ماڈل کے تحت حکومت نے ہر خاندان کو 25 لاکھ روپے تک کا مفت ہیلتھ انشورنس دیا، پُرانی پنشن اسکیم (OPS) بحال کی، خواتین کو سالانہ10 ہزار روپے کی مالی امداد فراہم کی، کسانوں کے لیے بجلی کے بل میں رعایت دی، خواتین کے لیےمفت موبائل اور انٹرنیٹ اسکیم شروع کی، سماجی تحفظ کا دائرہ وسیع کیا، اور بھرتیوں میں شفافیت لاکر نوجوانوں کو روزگار کے مواقع دیے۔اشوک گہلوت نے کہا کہ “یہ صرف وعدے نہیں تھے، یہ زمینی سطح پر نافذ منصوبے تھے جنہوں نے عوام کو حقیقی ریلیف دیا۔ یہی ماڈل اب بہار میں لاگو ہونا چاہیے اور تیزسوی یادو اس تبدیلی کی قیادت کر سکتے ہیں۔”انہوں نے وزیر اعلیٰ نتیش کمار پر براہِ راست حملہ کرتے ہوئے کہا کہ “ان کی سیاسی سفر اب اپنے آخری مرحلے میں ہے۔ جو شخص ہر چند سال میں اپنی سوچ اور نظریہ بدل دیتا ہے، وہ عوام کے اعتماد کے لائق نہیں رہتا۔”گہلوت نے کہا کہ یہ انتخاب صرف اقتدار کی تبدیلی نہیں بلکہ سوچ کی تبدیلی کا موقع ہے۔“

62 ہزار کروڑ کے پاور اسکینڈل پر وزیراعظم خاموش” — پون کھیڑا
اسی پریس کانفرنس میں کانگریس کے قومی ترجمان پون کھیڑا نے مرکز اور بہار کی این ڈی اے حکومت پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ “جب ملک کے کروڑوں لوگ مہنگائی، بے روزگاری اور بجلی بحران سے پریشان ہیں، تب اقتدار میں بیٹھے لوگ62 ہزار کروڑ روپے کے پاور اسکیم گھوٹالے پر خاموش ہیں۔”انہوں نے کہا کہ وزیراعظم ہر موضوع پر بولتے ہیں، مگر جب بدعنوانی کی بات آتی ہے تو ان کا سکوت سب سے بڑا بیان بن جاتا ہے۔کھیڑا نے کہا کہ یہ گھوٹالا صرف ایک ریاست یا محکمہ کا نہیں بلکہ پورے نظام کے زوال کی علامت ہے۔“بہار میں عوام بجلی بلوں کے لیے پریشان ہیں، کسان کھیتوں میں پمپ چلانے کو ترس رہے ہیں، لیکن بجلی کمپنیوں کے نام پر ہزاروں کروڑ کی لوٹ جاری ہے، اور مرکز تماشائی بنی ہوئی ہے۔”انہوں نے کہا کہ آج بہار میں خوف، جبر اور عدم رواداری کا ماحول بنا دیا گیا ہے۔“اپوزیشن کی آواز دبائی جا رہی ہے، کارکنوں پر جھوٹے مقدمات درج کیے جا رہے ہیں، اور جمہوری اداروں کا غلط استعمال کیا جا رہا ہے۔”پون کھیڑا نے کہا کہ “یہ انتخاب کسی فرد کا نہیں بلکہجمہوریت اور بدعنوان نظامکے درمیان لڑائی ہے۔ عوام کو فیصلہ کرنا ہوگا کہ وہ ڈر اور دباؤ کی سیاست قبول کرے گی یا جمہوریت کی بقا کے لیے کھڑی ہوگی۔”انہوں نے مزید کہا کہ بی جے پی کی حکومتوں نے اقتدار کو خدمت نہیں بلکہ ذاتی مفاد کا ذریعہ بنا دیا ہے۔“وزیراعظم اپنے قریبی دوستوں کے مفاد کے لیے بولتے ہیں، مگر جب عوام کی جیب لوٹی جاتی ہے تو خاموش رہتے ہیں۔ کیا یہ خاموشی ان کی رضامندی نہیں ظاہر کرتی؟”انہوں نے کہا کہ آج ملک میں خوف اور نفرت کا ماحول پھیلانے کی کوشش کی جا رہی ہے تاکہ عوام کی توجہ مہنگائی، تعلیم، صحت اور روزگار جیسے حقیقی مسائل سے ہٹا دی جائے۔“مگر بہار کی عوام اب جاگ چکی ہے۔ وہ اس بار اپنے حق، عزت اور مستقبل کے لیے ووٹ دے گی۔”پون کھیڑا نے کہا کہ “یہ انتخاب بھارت کے جمہوریت کا امتحان ہے۔ اگر عوام خاموش رہی تو آنے والی نسلوں کو اس خاموشی کی قیمت چکانی پڑے گی۔
تارِق انور کا بیان:
لوک سبھا رکن تارق انورنے کہا کہ “این ڈی اے کو ہرانا ہی اصل تبدیلی کی شروعات ہوگی۔ جب یہ حکومت جائے گی تو مہنگائی، بے روزگاری، بدعنوانی اور ہجرت بھی ختم ہو جائے گی۔”پریس کانفرنس میں راجستھان کے سابق وزیر اعلیٰاشوک گہلوت، کانگریس کے قومی ترجمان پون کھیڑا،، لوک سبھا رکن ،تارِق انور،قومی میڈیا کوآرڈی نیٹر ابھئے دوبے، اور ،میڈیا چیئرمین راجیش راٹھوڑ، بھی موجود تھے۔

Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
Exit mobile version