ہومBiharجامعہ ملیہ اسلامیہ میں IAS کی مفت کوچنگ کیلئے درخواست26مئی تک

جامعہ ملیہ اسلامیہ میں IAS کی مفت کوچنگ کیلئے درخواست26مئی تک

Facebook Messenger Twitter WhatsApp

پٹنہ06 اپریل (راست)جامعہ ملیہ اسلامیہ کی رہائشی کوچنگ اکیڈمی (RCA) نے UPSC سول سروس امتحان 2027 پریلمس اور مینس کی مفت کوچنگ کے لئے درخواستیں طلب کی ہیں۔آن لائن درخواست فارم بھرنے کی آخری تاریخ26 مئی 2026 ہے۔یہ جانکاری بہار پبلک سروس کمیشن (بی پی ایس سی )کے سابق چیئرمین امتیاز احمد کریمی نے سول سروس جیسے باوقار تعلیم حاصل کرنے کے خواہش مند نوجوانوں کے مفاد میں بتائی ہیں۔جناب کریمی نے بتایا کہ فارم بھرنے والے امید وار اپنی درخواست میں 29 اور 30 مئی کو تصحیح کر سکتے ہیں۔انہوںنے کہا کہ ویب سائٹ https://admission.jmi.ac.in/ پر خواہش مند امید وار فارم بھر سکتے ہیں ساتھ ہی دیگر تفصیلی جانکاری بھی حاصل کر سکتے ہیں۔داخلہ ٹسٹ امتحان6 جون کو منعقد ہوں گے۔10 جولائی کو تحریری امتحان کا ریزلٹ شائع ہونے کا امکان ہے۔16 جولائی کو آف لائن انٹر ویو میں شرکت کرنی ہوگی۔فائنل ریزلٹ ممکنہ طور پر 7اگست کو شائع کئے جائیں گے۔داخلہ کی کارروائی 18 اگست تک مکمل ہو جائے گی۔ کلاس کا آغاز یکم ستمبر سے ہونے کا امکان ہے۔جناب کریمی نے کہا کہ اپنے بہترین ریزلٹ کے لئے مشہور جامعہ RCAکی مفت کوچنگ میں اقلیت ، درج فہرست ذات، درج فہرست قبائل اور خواتین امیدوار ہی داخلہ لے سکتے ہیں۔رہائشی کوچنگ اکیڈمی(RCA)مفت کوچنگ میں داخلہ ایڈمیشن ٹسٹ کی بنیاد پر ہی ہوگا۔اس میں کل100 امید وار داخلہ لے سکیں گے۔جناب کریمی نے کہا کہ جو امیدوار گریجویشن کر چکے ہیں وہ درخواست دے سکتے ہیں۔محنت اور لگن سے پڑھائی کرکے بڑی سے بڑی کامیابی حاصل کی جا سکتی ہے۔ ہماری دعائیں اور نیک خواہشات آپ طلبا و طالبات کے ساتھ ہیں۔

Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.