ہومBiharمونگیر ضلع کے تمام تین ارکان اسمبلی کو ٹکٹ نہیں ملا

مونگیر ضلع کے تمام تین ارکان اسمبلی کو ٹکٹ نہیں ملا

Facebook Messenger Twitter WhatsApp

شیو دیپ لانڈے خاکی کے بعد کھادی کی شان بڑھائیں گے

پٹنہ، 22 اکتوبر (یو این آئی) بہار میں پہلے مرحلے میں چھ نومبر کو 121 نشستوں پر ہونے والے اسمبلی انتخاب میں مونگیر ضلع کی تمام تینوں نشستوں پر مختلف پارٹیوں نے اپنے موجودہ ارکان اسمبلی کو ٹکٹ نہیں دیا ہے۔ وہیں تاراپور سیٹ سے نائب وزیر اعلیٰ سمراٹ چودھری اور جمال پور سیٹ سے ”خاکی“ کے بعد ”کھادی“ کی شان بڑھانے کے لیے انتخابی میدان میں اترے سابق آئی پی ایس افسر شیو دیپ لانڈے کی ساکھ داؤ پر ہے۔اس بار کے انتخابات میں مونگیر ضلع کی تینوں نشستوںتاراپور، مونگیر اور جمال پورکے ارکان اسمبلی کو ٹکٹ نہیں دیا گیا ہے۔مونگیر سے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے ایم ایل اے پرنو کمار،تاراپور سے جنتا دل یونائیٹڈ (جے ڈی یو ) کے ایم ایل اے راجیو کمار سنگھ اور جمالپور سے کانگریس کے ایم ایل اے اجے کمار سنگھ کو ٹکٹ نہیں دیا گیا ہے۔تاراپور سیٹ سے قومی جمہوری اتحاد (این ڈی اے) کی حلیف بی جے پی کے ٹکٹ پر میدان میں اترے نائب وزیر اعلیٰ سمراٹ چودھری کی ساکھ داو پر ہے۔تاراپور سیٹ پر سمراٹ چودھری کے والد اور سابق ایم پی شکنی چودھری کا زبردست اثر و رسوخ رہا ہے۔انہوں نے پچیس برسوں تک اس نشست پر اپنی اجارہ داری قائم رکھی۔مسٹر چودھری نے اس سیٹ سے 1985، 1990، 1995، 2000، فروری 2005 اور اکتوبر 2005 کے انتخابات میں کامیابی حاصل کی تھی۔البتہ 2010 کے الیکشن میں جے ڈی یو امیدوار نیتا چودھری نے راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) کے امیدوار شکنی چودھری کو شکست دے کر ان کے فتوحات کے سلسلے کو روک دیا۔اس سیٹ سے شکنی چودھری کی اہلیہ اور سمراٹ چودھری کی والدہ پاروتی دیوی بھی ایم ایل اے رہ چکی ہیں۔سال 1998 میں شکنی چودھری کھگڑیا لوک سبھا سیٹ سے ایم پی منتخب ہوئے تھے۔ایم پی بننے کے بعد انہوں نے تاراپور اسمبلی سیٹ چھوڑ دی، جس کے بعد 1998 کے ضمنی انتخاب میں پاروتی دیوی نے یہ نشست جیت لی۔سال 2015 کے انتخابات میں نیتا چودھری کے شوہر اور جے ڈی یو امیدوار ڈاکٹر میوہ لال چودھری نے ہندستانی عوام مورچہ (ہم) کے امیدوار شکنی چودھری کو شکست دی۔سال 2021 میں میوا لال چودھری کے انتقال کے بعد خالی ہوئی تاراپور سیٹ پر ضمنی انتخاب میں جے ڈی یو کے راجیو سنگھ نے کامیابی حاصل کی۔اس بار بی جے پی کے ٹکٹ پر انتخابی میدان میں اترے سمراٹ چودھری کے لیے اپنے خاندان کی روایتی نشست دوبارہ حاصل کرنے کا چیلنج ہے۔ مہاگٹھ بندھن کے حلیف راشٹریہ جنتا دل نے سمراٹ چودھری کو ٹکر دینے کے لیے ارون کمار کو میدان میں اتارا ہے۔اس سیٹ پر کل 13 امیدوارقسمت آزمائی کر رہے ہیں۔ دیکھنا دلچسپ ہوگا کہ اس الیکشن میں کس کا ستارہ بلند ہوتا ہے۔

Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
Exit mobile version