جدید بھارت نیوز سروس
رانچی، 23؍ اگست: جھارکھنڈ کی وزیر زراعت شلپی نیہا ترکی بہار میں جاری “ووٹر ادھیکاریاترا” میں شامل ہوئیں۔ وزیر نے اس مارچ میں حصہ لیا جوکٹیہار ضلع کے کرسیلہ شہید اسمارک چوک سے شروع ہوا۔ ملک کے مقبول لیڈر اور لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی، بہار اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر تیجسوی یادو سمیت پارٹی کے سبھی سینئرلیڈر شامل ہیں۔ راہل گاندھی اور دیگر لیڈروں نے کٹیہار کے کوڈھا میں مکھانا بنانے والے کارکنوں کے درد کو تفصیل سے سنا۔ اس دوران وزیر زراعت شلپی نیہاترکی بھی موجود تھیں۔ وزیر شلپی نیہا ترکی نے کہا کہ ووٹ کا حق بچانے کے لیے بہار کی سڑکوں پر لوگوں کا سیلاب آ گیا ہے۔الیکشن کمیشن کے خلاف عوام کے ذہنوں میں غصہ ہے اور سڑکوں پر حمایت کا سیلاب نظر آرہا ہے۔ جمہوریت میں عوام کو دیا گیا ووٹ کا حق کسی صورت چھیننے نہیں دیا جائے گا۔
