ہومBiharکـٹیہــار میں لـگـی زبردسـت آگ

کـٹیہــار میں لـگـی زبردسـت آگ

Facebook Messenger Twitter WhatsApp

150 سے زائد دکانیں جل کر خاکستر، کروڑوں کا نقصان

کٹیہار،16فروری(ہ س): بہار کے کٹیہار ضلع کے کرسیلا ہاٹ بازار میں زبردست آگ نے تباہی مچا دی۔ اتوار کے روز شام تقریباً 7:30 بجے این ایچ 31 کنارے واقع ہاٹ میں اچانک لگی آگ نے دیکھتے ہی دیکھتے خوفناک شکل اختیار کر لی۔ اندازے کے مطابق 150 سے 250 دکانیں مکمل طور پر جل کر خاکستر ہوگئی۔ آگ کے شعلے کئی فٹ بلند تھے اور دھواں دور دور تک دکھائی دے رہا تھا۔بتایا جاتا ہے کہ آگ کرسیلا درگا مندر کے قریب لگی، جہاںکپڑا، کرانا، پلاسٹک، مصالحہ اور لکڑی کی دکانیں واقع ہیں۔ عینی شاہدین کے مطابق آگ ہوٹل میں گیس سلنڈر پھٹنے یا شارٹ سرکٹ کے باعث لگی جو پھر پوری مارکیٹ میں پھیل گئی۔ تیز ہواو?ں نے صورتحال کو مزید خراب کر دیا،جس سے دکانداروںکو سامان بچانے کا موقع بھی نہیں ملا۔ آگ لگتے ہی بازار میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ دکاندار اپنی دکانوں سے سامان نکالنے کی کوشش میں مصروف تھے لیکن کئی جگہ شعلے اتنی تیز تھی کہ لوگ بے بس ہو کر سب کچھ جلتے دیکھتے رہ گئے۔ ہاٹ میں کپڑوں اور پلاسٹک کی دکانوں نے آگ کو مزید بڑھا دیا۔ابتدائی اندازوں کے مطابق اس زبردست آگ سے 6 سے 10 کروڑ روپے کا نقصان ہوا ہے۔ سینکڑوں دکاندار وں کی پوری کمائی اور اسٹاک جل کر خاکستر ہوگیا۔مقامی لوگوں اور دکانداروں نے دمکل کے تاخیر پر پہنچنے پر کھل کر ناراضگی کا اظہار کیا۔ کئی لوگوں نے انتظامیہ کے خلاف برہمی کا اظہار کیا اور بہتر سہولیات کا مطالبہ کیا۔ ایم ایل اے وجے سنگھ نشاد نے بھی اس واقعہ پر تشویش کا اظہار کیا، ضلع مجسٹریٹ سے بات کی اور امدادی کارروائیوں کی ہدایت کی۔آگ لگنے کی اصل وجہ ابھی تک واضح نہیں ہو سکی ہے۔ ابتدائی تحقیقات گیس سلنڈر پھٹنے یا شارٹ سرکٹ کو بنیادی وجہ بتاتی ہیں۔ انتظامیہ نے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے اور ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی یقین دہانی کرائی ہے۔ ہاٹ میں حفاظتی معیارات کی کمی پر بھی سوالات اٹھ رہے ہیں۔اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کی مقامی گاڑیاں جائے وقوعہ پر پہنچیں،حالانکہ آگ کی شدت کے باعث ابتدائی طور پر اس پر قابو نہیں پایا جا سکا۔ مقامی لوگوں کا الزام ہے کہ دمکل میں تاخیر ہوئی جس سے نقصان بڑھ گیا۔ ضلع مجسٹریٹ آشوتوش دویدی نے بتایا کہ آگ کی شدت کو دیکھتے ہوئے نوگچھیا اور بھاگلپور سے اضافی دمکل طلب کیے گئے تھے۔ کئی گھنٹوں کی کوشش کے بعد آگ پر کسی حد تک قابو پالیا گیا،حالانکہ مکمل طور پر بجھنے میں وقت لگا۔

Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
Exit mobile version