ہومBiharسابق فوجیوں کے اعزازیہ میں 5 ہزار کا اضافہ

سابق فوجیوں کے اعزازیہ میں 5 ہزار کا اضافہ

Facebook Messenger Twitter WhatsApp

نائب وزیراعلیٰ سمراٹ چودھری کا اہم اعلان

پٹنہ، 22 جنوری (یو این آئی): بہار کے نائب وزیر اعلیٰ سمراٹ چودھری نے جمعرات کے روز بتایا کہ بہار پولیس میں فوج سے سبکدوش ڈرائیوروں کا اعزازیہ 25 ہزار سے بڑھا کر 30 ہزار روپے کر دیا جائے گا۔ مسٹر چودھری نے آج جاری بیان میں کہا کہ ریاست میں ایمرجنسی رسپانس سپورٹ سسٹم (ای آر ایس ایس) کے تحت تعینات ایمرجنسی رسپانس گاڑیوں کے ڈرائیوروں کی مدتِ کار میں ایک برس کی توسیع کی گئی ہے۔ ساتھ ہی ان کے مشاہرے میں اضافے کو بھی منظوری دی گئی ہے۔ نائب وزیر اعلیٰ سمراٹ چودھری نے کہا کہ (ای آر ایس ایس) منصوبے کے نفاذ کے لیے کل 4426 ڈرائیوروں کے عہدے منظور شدہ ہیں۔ ان میں 3418 ڈرائیور کانسٹیبل اور 1009 ڈرائیور حوالدار کے عہدے شامل ہیں، ان عہدوں پر تقرری کا عمل جاری ہے۔ بھرتی اور تربیت کے عمل کو مکمل ہونے میں کافی وقت لگ سکتا ہے۔ایسی صورت میں کام کو باقاعدہ طور پر جاری رکھنے کے لیے آرمی ویلفیئر پلیسمنٹ آرگنائزیشن (اے ڈبلیو پی او) داناپور کے ذریعے لیے گئے فوج سے سبکدوش ڈرائیوروں کی مدتِ کار میں توسیع کی منظوری دی گئی ہے۔نائب وزیر اعلیٰ نے کہا کہ محکمۂ داخلہ کے سابق فیصلے کے مطابق ان سبکدوش ڈرائیوروں کی مدتِ کار مارچ 2026 تک بڑھائی گئی تھی، جو اب ختم ہونے والی ہے۔ اس سے قبل مالی سال 2026-27 کے لیے مزید ایک برس کی اضافی توسیع کی گئی ہے۔ ڈرائیوروں کا ماہانہ مشاہرہ جو پہلے 25 ہزار روپے تھا، اب 30 ہزار روپے کر دیا گیا ہے، جب کہ سالانہ 4 ہزار روپے وردی الاؤنس بھی دیا جائے گا۔ ایک برس کی مدتِ کار میں توسیع پر کل 161 کروڑ 11 لاکھ 84 ہزار روپے کے اخراجات کا اندازہ لگایا گیا ہے۔

Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
Exit mobile version