واشیم( مہاراشٹر )۔5؍ اکتوبر۔ ایم این این۔ وزیراعظم نریندر مودی نے آج کہا کہ ہمارے بنجارہ سماج نے ہندوستان کی سماجی زندگی اور مککی ترقی کے سفر میں بڑا کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے آرٹ، ثقافت، روحانیت اور تجارت سمیت مختلف شعبوں میں ہندوستان کی ترقی میں کمیونٹی کی لچک اور اس کے انمول کردار کی تعریف کی۔ واشیم، مہاراشٹر میں آج جناب مودی نے بنجارہ برادری کی کئی قابل احترام شخصیات کو خراج تحسین پیش کیا، جیسا کہ راجہ لکھی شاہ بنجارہ، جنہوں نے غیر ملکی حکمرانی میں بے پناہ مشکلات برداشت کیں، اپنی زندگی سماج کی خدمت کے لیے وقف کی۔ انہوں نے دوسرے روحانی رہنماؤں جیسے سنت سیوالال مہاراج، سوامی ہتھیرام جی، سنت ایشور سنگھ باپوجی، اور سنت لکشمن چیتان باپوجی کو بھی یاد کیا، جن کے تعاون سے ہندوستان کے روحانی شعور کو بے پناہ توانائی ملی ہے۔ وزیراعظم مودی نے کہا کہ ہماری بنجارہ برادری نے ایسے بہت سے سنت دیے ہیں جنہوں نے ہندوستان کے روحانی شعور کو بے پناہ توانائی بخشی ہے۔ وزیر اعظم مودی نے صدیوں پر محیط ملک کی ثقافتی وراثت کے تحفظ اور پرورش میں ان کی انتھک کوششوں کو اجاگر کیا اور اس تاریخی ناانصافی پر بھی افسوس کا اظہار کیا جب ہندوستان کی جدوجہد آزادی کے دوران برطانوی راج نے ناانصافی سے پوری بنجارہ برادری کو مجرم قرار دیا۔وزیراعظم نے موجودہ حکومت کی کوششوں کے درمیان عوام کو سابقہ حکومتوں کے رویے کی یاد دلائی۔ انہوں نے مزید کہا کہ پوہرا دیوی مندر کے ترقیاتی پروجیکٹ کے کام شری دیویندر فڑنویس کے دور میں شروع ہوئے تھے لیکن مہا اگدھی حکومت نے اسے روک دیا تھا، صرف شری ایکناتھ شندے کی سربراہی والی حکومت نے اسے دوبارہ شروع کیا تھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پوہرا دیوی مندر کے ترقیاتی منصوبے پر 700 کروڑ روپے خرچ کیے جا رہے ہیں۔ جناب مودی نے ریمارک کیا کہ یہ پروجیکٹ یاتریوں کے سفر میں آسانی اور قریبی مقامات کی تیز رفتار ترقی کے ساتھ ساتھ زیارت گاہ کی بہتری میں مدد کرے گا۔لوگوں کو ہندوستان کی ترقی اور خوشحالی کے خلاف آنے والے خطرات کی یاد دلاتے ہوئے، جناب مودی نے ریمارکس دیے کہ ’’لوگوں کے درمیان اتحاد ہی ملک کو ایسے چیلنجوں سے بچا سکتا ہے۔ وزیر اعظم نے لوگوں کو منشیات کی لت اور اس کے خطرات سے خبردار کیا اور مل کر اس جنگ کو جیتنے کے لیے ان سے مدد طلب کی۔وزیر اعظم مودی نے کہا، ’’ہماری حکومت کا ہر فیصلہ، ہر پالیسی وکست بھارت کے لیے پرعزم ہے، اور ہمارے کسان اس ویژن کی ایک بڑی بنیاد ہیں۔ ہندوستان کے کسانوں کو مضبوط بنانے کے لیے اٹھائے گئے اہم اقدامات پر روشنی ڈالتے ہوئے، وزیر اعظم نے 9,200 فارمر پروڈیوسر آرگنائزیشنز اور کئی اہم زرعی بنیادی ڈھانچے کے پروجیکٹوں کا تذکرہ کیا تاکہ زرعی مصنوعات کے ذخیرہ، پروسیسنگ اور انتظامی صلاحیتوں کو تقویت ملے، جس سے زرعی مصنوعات میں اضافہ ہو گا۔
47
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
You Might Also Like
اپوزیشن نے راجیہ سبھا چیئرمین جگدیپ دھنکھڑ کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک پیش کی
نئی دہلی، 10 دسمبر:۔ (ایجنسی) پارلیمنٹ میں جاری تعطل کے دوران اپوزیشن جماعتوں نے نائب صدر اور راجیہ سبھا کے...
یوپی کے فتح پور میں ’تجاوزات‘ کے نام پر 180 سال پرانی نوری مسجد کا ایک حصہ منہدم
فتح پور، 10 دسمبر:۔ (ایجنسی)اتر پردیش کے فتح پور ضلع کے مقامی حکام نے تجاوزات کے مسائل کا حوالہ دیتے...
درگاہ پر اگر جھگڑا ہوتا تو وزیراعظم چادر نہ بھیجتے
کسی کے ہاتھ میں کھیلنے والا شیطان کبھی کامیاب نہیں ہو گا:جمال صدیقی اجمیردسمبر(راست) بی جے پی اقلیتی مورچہ کے...
حکمراں اور اپوزیشن جماعت کے مابین سنگین الزام ترا شی
چند ہی منٹوں میں راجیہ سبھا کی کارروائی کل تک ملتوی لوک سبھا کی کاروائی بھی نہ چل سکی نئی...