Jharkhand

سوچھتا ہی سیوا 2024 مہم کے تحت جھارکھنڈ کے مختلف اضلاع میں بیداری پروگرام کا انعقاد

79views

ایک پیڑ ماں کے نام وزیر اعظم مودی کے ذریعہ ایک اختراعی اقدام: پرنسپل نازیہ

جدید بھارت نیوز سروس
رانچی، 24ستمبر: سووچھتا ہی سیوا 2024 مہم کے تحت ملک کو صاف ستھرا رکھنے کے لیے 24 ستمبر 2024 کو رجسٹرڈ گانا اور ڈرامہ گروپس کے ذریعےسووچھتا ہی سیوا 2024 ،’ایک پیڑ ماں کے نام ‘ وغیرہ موضوع پر جھارکھنڈ کے مختلف اضلاع میں پروگرام منعقد کیے گئے۔جس میں اپر چوک، کھونٹی ؛ جوہر اکیڈمی اسکول، دھروا، رانچی، برہموہوترا، دیوگھر، کیمو، مانڈو، رام گڑھ اور دھنباد وغیرہ جیسے مقامات شامل ہیں۔ اس کے ساتھ صفائی کے حوالے سے زیادہ سے زیادہ آگاہی کے لیے دستخطی مہم بھی چلائی گئی جس میں جوہر اکیڈمی کے طلبہ نے جوش و خروش سے حصہ لیا۔ جوہر اکیڈمی کی پرنسپل میڈم نازیہ پرویز نے کہا کہ وزیر اعظم مودی کی کال پر سنٹرل کمیونیکیشن بیورو کی طرف سے چلائی جارہی سوچھتا ہی سیوا اور ایک پیڑ ماں کے نام مہم میں محکمہ کی فعال شرکت انتہائی قابل ستائش ہے۔ ایک پیڑ ماں کے نام ماحولیاتی تعلیم کے لیے ایک اختراعی کوشش ہے۔ واضح رہے کہ اس سال سوچھتا ہی سیوا-2024 مہم کا تھیم “فطرت سوچھتا، سنسکار سوچھتا” ہے۔ سوچھ بھارت ابھیان-2024 کے تحت آج سنٹرل بیورو آف کمیونیکیشن، دھنباد کی طرف سے مڈل اسکول کولباسری سرائی ڈھیلا دھنباد میں سوچھ بھارت ابھیان کے تحت ایک ڈرائنگ مقابلہ اور صفائی کا عہد کیا گیا، ساتھ ہی صفائی مہم پر دستخطی مہم بھی چلائی گئی۔ کھونٹی ضلع میں منا لوہار کی بیداری کی کوششوں کو کافی سراہا گیا۔ رجسٹرڈ جماعتوں نے اپنے گانوں اور ڈراموں کے ذریعے صفائی کو اپنی زندگی میں اپنانے کا پیغام دیا اور دوسروں کو بھی صفائی کی ترغیب دی، نہ تو گندگی کریں اور نہ ہی دوسروں کو گندگی کرنے دیں وغیرہ کا پیغام دیا گیا۔ ایک پیڑ ماں کے نام کے تحت شجر کاری کی گئی۔ اس موقع پر پنڈال میں موجود تمام لوگوں نے اس پروگرام کو بہت فائدہ مند قرار دیا۔

Follow us on Google News
Jadeed Bharat
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.