National

منی پور کے وزیر اعلیٰ کی سیکورٹی ٹیم پر حملہ، 2 سیکورٹی اہلکار زخمی

134views

تشدد سے بری طرح متاثر منی پور میں آج ایک بار پھر تشدد کی خبریں سامنے آ رہی ہیں۔ 10 جون کو وزیر اعلیٰ این بیرین سنگھ کے سیکورٹی اہلکاروں کا قافلہ شورش پسندوں کے نشانے پر آ گیا۔ اچھی بات یہ رہی کہ اس قافلے میں وزیر اعلیٰ شامل نہیں تھے۔ بتایا جاتا ہے کہ منی پور کے وزیر اعلیٰ کی سیکورٹی ٹیم پر جریبام میں منصوبہ بندی کے ساتھ حملہ کیا گیا جس میں دو سیکورٹی اہلکار زخمی ہو گئے۔

واقعہ پیر کی صبح پیش آیا اور یہ حملہ اس لیے تشویش ناک ہے کیونکہ وزیر اعلیٰ این بیرین سنگھ موجودہ حالات کا جائزہ لینے کے لیے منگل (11 جون) کے روز جریبام ضلع کا دورہ کرنے والے تھے۔ واقعہ کے بعد منی پور پولیس کمانڈو اور آسام رائفلز نے ایک مشترکہ ٹیم تیار کی ہے اور جرائم پیشوں کا پتہ لگانے کے لیے تلاشی مہم چلائی جا رہی ہے۔

دراصل منگل کے روز وزیر اعلیٰ تشدد متاثرہ جریبام کا دورہ کرنے والے تھے اور اسی سلسلے میں وزیر اعلیٰ کی سیکورٹی ٹیم حالات کا جائزہ لینے کے لیے جریبام جا رہی تھی۔ اسی درمیان پہلے سے چھپ کر انتظار کر رہے شورش پسندوں نے سنم کے پاس منی پور کمانڈو پر حملہ کر دیا۔ اس واقعہ پر وزیر اعلیٰ این بیرین سنگھ نے سخت رد عمل ظاہر کیا اور اس حملے کی مذمت کرتے ہوئے اسے بے قصوروں پر بربریت والی کارروائی قرار دیا۔

Follow us on Google News
Jadeed Bharat
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.