
جدید بھارت نیوز سروس
رانچی،14؍اپریل :جھارکھنڈ اولمپک ایسوسی ایشن کی سالانہ جنرل میٹنگ آر کے آنند بولنگ گرین اسٹیڈیم، رانچی میں منعقد ہوئی، جہاں تمام ریاستی ایسوسی ایشنز کے نمائندوں کے ذریعہ انتخابی عمل کے ذریعے عہدیداروں کا انتخاب کیا گیا، جو کہ آئندہ سیشن 2025 سے 29 کے لیے ہے، جہاں آرچت آنند اور دیگر عہدیداروں کو بلا مقابلہ منتخب کیا گیا۔ واضح ہو کہ مسٹر ارچت آنند جھارکھنڈ فینسنگ ایسوسی ایشن کے صدر اور انڈین فینسنگ ایسوسی ایشن کے ایگزیکٹو ممبر بھی ہیں۔ٹیبل ٹینس ایسوسی ایشن کے چیف سرپرست نیز گارڈین اور فینسنگ ایسوسی ایشن کے جنرل سکریٹری جئے کمار سنہا نے تمام منتخب عہدیداروں کو مبارکباد دی اور امید ظاہر کی کہ ریاست میں کھیلوں کی ترقی کے لئے سب مل کر کام کریں گے اور تمام نوجوانوں کو کھیلوں سے جوڑے رکھیں گے۔مبارکباد اور نیک تمنائیں دینے والوں میں اسوسی ایشن کے نائب صدر کلونت سنگھ، وجے میواڑ، راجن کمار ، اجے مہاجن، سائبل گپتا، جوائنٹ سکریٹری سدیپتو مکھرجی، اجول چٹرجی، خزانچی نیرج کمار، کرمبیر اوراون، کملیش دوبے ، سندیپ ساہا، کرن بہاری شکلا، راماشیش سنگھ، پریم ادے بیک سمیت دیگر کھلاڑی شامل تھے۔
