Sports

تیر اندازی ورلڈ کپ اسٹیج -1:

58views

ہندوستان نے چار تمغے جیتے

اوبرنڈیل (امریکہ) 14 اپریل (یو این آئی) ہندوستان نے تیر اندازی ورلڈ کپ 2025 کے پہلے مرحلے میں ایک طلائی، ایک چاندی اور دو کانسی سمیت مجموعی طورپر چار تمغوں کے ساتھ اپنی مہم ختم کی۔ہندوستان تیر اندازی ورلڈ کپ میں چار تمغوں کے ساتھ چوتھے نمبر پر رہا۔ اس میں مردوں کی ریکرو ٹیم میں چاندی کا تمغہ اور مردوں کے انفرادی ریکرو میں دھیرج بومادیورا کے لیے کانسہ کا تمغہ شامل تھا۔ اولمپین دھیرج بومادیورا، تروندیپ رائے اور اتنو داس پر مشتمل ہندوستانی مردوں کی ریکرو ٹیم کو فائنل میں چین کے وانگ یان، لی ژونگ یوان اور کاو وینچاو سے 1-5 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ میکسیکو تیر اندازی ورلڈ کپ میں چھ تمغوں (تین طلائی، دو چاندی اور ایک کانسی) کے ساتھ سرفہرست رہا۔ہندوستان نے کوارٹر فائنل میں چوتھی سیڈ انڈونیشیا کو 6-2 سے اور برازیل کو پہلے راؤنڈ میں 6-2 سے شکست دی اور سیمی فائنل میں اسپین کو 6-2 سے ہرایا۔ دھیرج بومادیوارا نے اسپین کے اینڈریس ٹمینو میڈیل کو 6-4 سے شکست دیکر کر کانسہ کا تمغہ جیتا۔ہندوستان کے دیگر دو تمغے کمپاؤنڈ تیر اندازی میں آئے۔ رشبھ یادیو اور جیوتھی سریکھا وینم نے ایل اے 2028 کے مکسڈ ٹیم ایونٹ میں گولڈ جیتا۔اس دوران چار بار کی اولمپین دیپیکا کماری انفرادی اور ٹیم دونوں مقابلوں میں پوڈیم فنش سے چونک گئیں۔ وہ خواتین کے انفرادی ریکرو میں کوارٹر فائنل تک پہنچنے میں کامیاب ہوئیں لیکن ریاستہائے متحدہ کی کیسی کافولڈ سے 2-6 کے اسکور سے ہار گئیں۔انکیتا بھکت، انشیکا کماری اور دیپیکا کماری پر مشتمل ہندوستانی خواتین کی ریکرو ٹیم کو کوارٹر فائنل میں امریکہ کے ہاتھوں 2-6 سے شکست ملی۔قابل ذکر ہے کہ تیر اندازی ورلڈ کپ کا دوسرا مرحلہ 6 سے 11 مئی تک چین کے شہر شنگھائی میں منعقد کیا جائے گا۔

Follow us on Google News
Jadeed Bharat
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.