ڈرائیوروں کو پھولوں کے ہار پہناکر ٹریفک قوانین پر عمل کرنے کی اپیل کی گئی
جدید بھارت نیوز سروس
رام گڑھ، 10جنوری: قومی روڈ سیفٹی ماہ کے موقع پر جمعہ کو ضلع ٹرانسپورٹ آفیسر منیشا وتس کی قیادت میں سڑک حادثات کو روکنے اور ٹریفک قوانین کی پابندی کیلئے لوگوں میں بیداری پیدا کرنے کیلئے ضلع کے مختلف چوکوں اور چوراہوں پر مہم چلا تے ہوئےبغیر ہیلمٹ کے دو پہیہ گاڑی اور بغیر سیٹ بیلٹ کے گاڑی چلانے والے فور وہیلرز کے ڈرائیوروں کو پھولوں کے ہار اور گلدستے دے کر ڈرائیونگ کے دوران ہیلمٹ اور سیٹ بیلٹ استعمال کرنے کی اپیل کی گئی۔ ضلع ٹرانسپورٹ آفیسر منیشا وتس نے ضلع کے مختلف چوراہوں پر ڈرائیوروں کو روڈ سیفٹی قوانین کے بارے میں جانکاری دے کر لوگوں کو بیدار کیا۔ انہوں نے ضلع کے تمام لوگوں سے اپیل کی کہ وہ روڈ سیفٹی کے اصولوں پر مکمل عمل کریں۔ اگر آپ دو پہیہ گاڑی چلاتے ہیں تو آپ کو ہیلمٹ پہننا چاہیے اور فور وہیلر چلاتے وقت آپ کو سیٹ بیلٹ پہننا چاہیے۔ ڈرائیونگ کے دوران شراب نہ پییں، زیادہ تیز گاڑی نہ چلائیں۔ ضلع ٹرانسپورٹ آفیسر نے تمام والدین سے اپیل کی کہ وہ 18 سال سے کم عمر کے بچوں کو گاڑی چلانے کی اجازت نہ دیں۔ روڈ سیفٹی آگاہی مہم ضلع کے کلکٹریٹ کمپلیکس، سبھاش چوک، پٹیل چوک، نئی سرائے چوک، کوٹھار چوک سمیت دیگر کئی مقامات پر ڈسٹرکٹ ٹرانسپورٹ آفس کے اہلکاروں نے ٹریفک پولیس اہلکاروں کے تعاون سے آگاہی مہم چلائی گئی۔