National

ملک میں ہوائی کرایوں میں تیزی سے اضافہ پھر بھی دنیا میں قیمتیں ابھی بھی کم

95views

ملک میں فضائی کرایوں میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے یعنی پرواز سے سفر کرنا مہنگا ہوتا جا رہاہے۔ گزشتہ 6 سہ ماہیوں میں اس میں تقریباً 40 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ پھر بھی، یہ راحت کی بات ہے کہ اس اضافہ کے باوجود یہ دنیا میں یہ سب سے کم ہے۔ ہندوستان دنیا میں سب سے تیزی سے بڑھتی ہوئی شہری ہوابازی کی منڈیوں میں سے ایک ہے۔ تقریباً 4.5 لاکھ مسافر روزانہ مختلف ایئر لائنز کے ذریعے پرواز کرتے ہیں۔ اس کے باوجود تشویشناک بات یہ ہے کہ اس وقت ملک کی کل آبادی کا بہت چھوٹا حصہ ہوائی سفر کر رہا ہے۔ اس کے علاوہ بہت سے طیارے مختلف مسائل کی وجہ سے اس وقت پرواز نہیں کر پا رہے ہیں۔

ایوی ایشن کنسلٹنسی فرم یعنی سی اے پی اےانڈیا کے مطابق، گزشتہ دو دہائیوں میں ملک کے ٹاپ 20 راستوں پر اوسط کرایہ میں معمولی اضافہ ہوا ہے۔ لیکن، گزشتہ چھ سہ ماہیوں میں کرایہ میں تقریباً 40 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ ان میں ممبئی-دہلی، بنگلورو-دہلی، بنگلورو-ممبئی اور دہلی-حیدرآباد روٹس شامل ہیں۔ کرایوں میں یہ اضافہ تقریباً 150 طیاروں کی کمی کی وجہ سے ہوا ہے۔ کرایوں میں یہ اضافہ مالی سال 2026 تک جاری رہنے کی امید ہے۔ کورونا وبا کے بعد کرایوں میں ہوشربا اضافہ ہوا ہے۔ اس کے باوجود ہندوستان میں اوسط کرایہ دنیا میں سب سے کم ہے۔

نیوز پورٹل ’اے بی پی‘ پر شائع رپورٹ کے مطابق ایوی ایشن اینالٹکس فرم سیریم کے اعداد و شمار  میں ہے کہ ہندوستان کا اوسط گھریلو ہوائی کرایہ سال 2023 میں سب سے کم تھا۔ ہندوستان میں اوسطا اکانومی کلاس کا کرایہ 622 میل کے فاصلے کے لیے US$80 تھا جبکہ آسٹریلیا میں یہ 768 میل کے لیے US$167 اور برازیل میں 709 میل کے لیے US$114 تھا۔ امریکہ میں یہی کرایہ 1,108 میل کے لیے US$180 تھا، چین میں 860 میل کے لیے US$126، یورپ میں 813 میل کے لیے US$106 اور کینیڈا میں 928 میل کے لیے US$173 تھا۔

Follow us on Google News
Jadeed Bharat
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.