آئی اے ایف طیارہ حادثے میں جاں بحق ہوئے تھے
شملہ، یکم اکتوبر:۔ ہماچل پردیش میں 56 سال قبل گر کر تباہ ہونے والے طیارے کے ملبے سے چار فوجیوں کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔ ایک AN-12 طیارے کے ملبے سے چار فوجیوں کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔ جو 1968 میں لاہول سپتی ضلع کی پہاڑیوں میں ہندوستانی فوج کے آپریشن میں گر کر تباہ ہو گیا تھا۔ یہ طیارہ بھارتی فضائیہ کا تھا جس میں 102 فوجی اہلکار سوار تھے۔ یہ طیارہ چندی گڑھ سے لیہہ کیلئے معمول کی پرواز پر تھا جب یہ حادثہ پیش آیا۔ لاہول سپتی کے پولیس سپرنٹنڈنٹ مینک چودھری نے کہا کہ اس دریافت کے بارے میں معلومات سیٹلائٹ فون کے ذریعے فوج کی مہم کی ٹیم سے ملی تھی۔ یہ ٹیم لاہول سپتی کے دور افتادہ اور دشوار گزار علاقے CB-13 (چندر بھاگا-13 چوٹی) کے قریب بٹل میں کوہ پیمائی کی مہم چلا رہی تھی۔ ایس پی چودھری نے کہا “سیٹیلائٹ کمیونیکیشن کے ذریعے موصول ہونے والی معلومات کے مطابق چار لاشیں ملی ہیں۔ ابتدائی تحقیقات کی بنیاد پر یہ خیال کیا جا رہا ہے کہ ان لاشوں کا تعلق 1968 میں بھارتی فضائیہ کے AN-12 طیارے کے حادثے سے ہو سکتا ہے ایس پی میانک چودھری نے کہا کہ یہ تلاش ایک طویل اور مشکل کوشش کا حصہ ہے۔ جس میں 1968 کے حادثے میں ہلاک ہونے والے فوجیوں کی لاشیں نکالنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔ یہ حادثہ ہندوستانی فوجی ہوا بازی کی تاریخ کے سب سے المناک واقعات میں سے ایک ہے۔ خراب موسم کے باعث طیارہ وادی لاہول کے پہاڑی علاقے میں گر کر تباہ ہو گیا تھا۔ کئی سالوں کے دوران متعدد تلاشی کارروائیوں کے باوجود حادثے سے کئی لاشیں اور ملبہ برفانی اور اونچائی والے علاقوں میں لاپتہ رہا۔ ایس پی لاہول سپتی میانک چودھری نے کہا “سال 2018 میں اس طیارے کا ملبہ اور ایک فوجی کی لاش ڈھاکہ گلیشیئر بیس کیمپ سے ملی تھی، جو 6200 میٹر کی بلندی پر واقع ہے۔ یہ دریافت ایک ٹیم نے کی ہے۔ اس وقت کوہ پیماؤں کا، جو کہ چندر بھاگا چوٹی پر کلین اپ آپریشن پر تھا، اب اس حادثے کے 56 سال بعد ان 4 فوجیوں کی لاشوں کا ملنا شہیدوں کی یاد میں ایک اہم قدم ہے۔
ایس پی لاہول سپتی میانک چودھری نے بتایا کہ طیارہ حادثے میں برآمد ہونے والی 4 لاشوں کی شناخت کر لی گئی ہے۔ لاشیں بوسیدہ حالت میں برآمد ہوئی ہیں۔ ان کی شناخت سہارنپور کے ملکھان سنگھ، پوڑی گڑھوال کے کانسٹیبل نارائن سنگھ، ریواڑی، ہریانہ کے کانسٹیبل منشی رام اور کیرالہ کے تھامس چیریان کے طور پر ہوئی ہے۔ پولیس نے لاشوں کی برآمدگی کے حوالے سے فوج سے رابطہ کیا۔ لاشوں کو لوسر لایا جا رہا ہے، جہاں ان کا پوسٹ مارٹم کیا جائے گا اور پھر انہیں لواحقین کے حوالے کر دیا جائے گا۔ ایس پی لاہول سپتی میانک چودھری نے کہا کہ فوج کی آپریشن ٹیم اب لاشوں کو لوسر بیس پر لا رہی ہے۔ انہوں نے کہا “فوجیوں کی لاشوں کو دیگر رسمی کارروائیوں کے لیے لوسر لایا جا رہا ہے۔ جس علاقے سے ملبہ اور لاشیں ملی ہیں، وہ انتہائی اونچائی پر واقع ہے، جس کی وجہ سے وہاں پہنچنا اور تلاشی کارروائیاں کرنا بہت مشکل ہے۔ یہ بحالی فوج کی ایک بڑی کامیابی ہے۔کوہ پیمائی ٹیم کی استقامت اور مہارت کا ثبوت ہے۔