نئی دہلی، 19 نومبر (یو این آئی) سپریم کورٹ نے قومی راجدھانی میں شدید فضائی آلودگی کے پیش نظر سماعت مکمل طور پر آن لائن کرنے کی وکلاء کی درخواست کو منگل کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ان کے پاس (وکلاء) کے پاس آن لائن پیش ہونے کا اختیار ہوگا۔چیف جسٹس سنجیو کھنہ اور جسٹس سنجے کمار کی ڈویژن بنچ نے سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر کپل سبل اور دیگر کے دلائل کی سماعت کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے تمام ججوں سے کہا ہے کہ جہاں بھی ممکن ہو ورچول سماعت کی اجازت دیں۔وکلاء نے بنچ کے سامنے دہلی اور قومی راجدھانی خطہ میں بڑھتی ہوئی آلودگی کا مسئلہ اٹھایا تھا۔سپریم کورٹ کے سامنے صرف آن لائن سماعت کے حق میں دلیل دیتے ہوئے مسٹر سبل نے کہاکہ “آلودگی قابو سے باہر ہوتی جا رہی ہے۔”عدالت نے ان کی اس دلیل کو قبول نہیں کیا کہ عدالت کو مکمل طور پر آن لائن ہونا چاہیے۔ بنچ نے کہا کہ وکلاء کو آن لائن پیش ہونے کا اختیار ہے۔سالیسٹر جنرل تشار مہتا اور سینئر ایڈوکیٹ گوپال شنکرارائنن نے مسٹر سبل کے دلائل کی حمایت کی۔سپریم کورٹ کے سامنے مسٹر مہتا نے کہا کہ اصولی طور پر سپریم کورٹ کو ورچوئل ہونا چاہیے۔سپریم کورٹ نے کہا کہ جس طرح سے آج ہم کام کر رہے ہیں، اگر کوئی آن لائن جانا چاہتا ہے تو وہ آن لائن جا سکتا ہے۔مسٹر شنکرارائنن نے کہا کہ روزانہ ہزاروں وکلاء اپنی گاڑیوں میں سپریم کورٹ آتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وکلاء کے کلرک بھی اکثر پرائیویٹ گاڑیاں استعمال کرتے ہیں۔اس پر سپریم کورٹ نے کہا کہ ہم اسے متعلقہ وکلاء پر چھوڑ رہے ہیں، ہم نے انہیں یہ سہولت دی ہے کہ جب بھی آپ ورچوئل طور پر پیش ہونا چاہیں، آپ ایسا کر سکتے ہیں۔مسٹر شنکرارائنن نے کہا کہ دہلی-این سی آر میں گریڈڈ رسپانس ایکشن پلان -4 پابندیاں نافذ ہیں اور شہر کی عدالتوں کے لیے ایسی کوئی خاص ہدایات نہیں ہیں۔سپریم کورٹ نے کہاکہ “آپ (وکلاء) کے پاس آپشن ہے، آپ اس آپشن کا استعمال کریں، ہم سب کو ایڈجسٹ کریں گے۔”سپریم کورٹ رجسٹری نے پیر کو ایک سرکلر جاری کیا تھا جس میں قومی دارالحکومت میں خطرناک آلودگی کی سطح کی وجہ سے اپنے ملازمین کو ماسک پہننے کا مشورہ دیا گیا تھا۔
45
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
You Might Also Like
سرکاری ملازمین کو بڑا تحفہ، کابینہ سے8ویں پے کمیشن کو منظوری ملی
نئی دہلی، 16 جنوری:۔ سرکاری ملازمین کو بڑا تحفہ دیتے ہوئے مرکزی کابینہ نے 8ویں پے کمیشن کو منظوری دے...
ہندوستان نے خلائی ڈاکنگ میں تاریخ رقم کی؛دنیا کا چوتھا ملک بن گیا
اسرو نے کامیابی کے ساتھ دو سیٹلائٹس کی خلا میں ڈاکنگ مکمل کی نئی دہلی، 16 جنوری (ہ س)۔ ہندوستان...
سری ہری کوٹا میں ‘تیسرا لانچ پیڈ’ قائم کیا جا ئے گا
مر کزی کابینہ نےاسرو کیلئے منظوری دی: 4 سال کی مدت میں قائم کرنے کا ہدف نئی دلی۔ 16؍جنوری۔ ایم...
بحریہ کیلئے2960 کروڑ روپے کی لاگت سے میزائل سسٹم خریدا جائے گا
نئی دہلی، 16 جنوری (یو این آئی) وزارت دفاع نے تقریباً 2960 کروڑ روپے کی لاگت سے بحریہ کے لیے...