264
رانچی: دھروا تھانہ علاقے کے پربھات تارا گراؤنڈ میں کھڑے ٹرک اور بس میں آگ لگ گئی۔ یہ واقعہ اتوار کی رات دیر گئے پیش آیا۔ آگ لگنے سے دونوں گاڑیاں جل کر خاکستر ہوگئیں۔ جب لوگوں نے ٹرک اور بس سے آگ کے شعلے بلند ہوتے دیکھے تو انہوں نے پولیس اور فائر ڈیپارٹمنٹ کو اطلاع دی۔ اطلاع ملنے پر فائر بریگیڈ نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پالیا۔ لیکن تب تک بس اور ٹرک دونوں کے بیشتر حصے جل چکے تھے۔ آگ کیسے لگی ابھی تک معلوم نہیں ہو سکا۔ پولس معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔ تاہم شبہ ہے کہ دیوالی کے موقع پر سماج دشمن عناصر نے موقع کا فائدہ اٹھایا اور اس واردات کو انجام دیا۔