65 یوکرینی جنگی قیدیوں کو واپس چھوڑنے جا رہا روسی طیارہ حادثہ کا شکار، پائلٹ سمیت سبھی 74 سوار ہلاک
روس اور یوکرین کے بیچ 2 سالوں سے جاری جنگ کے درمیان ایک دردناک خبر سامنے آ رہی ہے۔ یوکرین کے 65 جنگی قیدیوں کو لے جا رہا روسی فوجی طیارہ حادثہ کا شکار ہو گیا ہے۔ اس حادثہ میں پائلٹ سمیت سبھی 65 جنگی قیدیوں کے ہلاک ہونے کی خبریں سامنے آ رہی ہیں۔ طیارہ حادثہ کی اطلاع روسی سرکاری نیوز ایجنسی آر آئی اے نے دی۔ اس نے روسی وزارت دفاع کے حوالے سے بتایا کہ یوکرین کے ان جنگی قیدیوں کو قیدیوں کی اَدلا بدلی معاہدہ کے تحت یوکرین لے جایا جا رہا تھا۔ حادثہ کے وقت طیارہ میں جنگی قیدیوں کے علاوہ پائلٹ ٹیم کے 6 اراکین اور 3 دیگر لوگ بھی سوار تھے۔ یعنی حادثہ میں مجموعی طور پر 74 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔
پانی پت: ہندوستان میں بابر کی تعمیر کردہ پہلی مسجد بدحالی کا شکار
74 dead after Russian military transport plane crashes pic.twitter.com/vA4KZJXSPK
— CGTN (@CGTNOfficial) January 24, 2024
موصولہ اطلاع کے مطابق جو روسی فوجی طیارہ حادثہ کا شکار ہوا ہے اس کا نام ’الیوشن آئی ایل-76‘ ہے۔ یہ ملٹری طیارہ یوکرین کی سرحد سے ملحق علاقہ بلغارود میں حادثہ کا شکار بنا۔ روسی وزارت دفاع نے فی الحال اس واقعہ کے تعلق سے مزید جانکاری دینے سے منع کر دیا ہے۔ روسی صدر پوتن کے ترجمان دمتری پیسکوف نے کہا کہ کریملن کو حادثہ کے بارے میں پتہ ہے، لیکن اس پر ابھی مزید بات نہیں کی جا سکتی ہے۔
74 KILLED IN PLANE CRASH: OFFICIAL RUSSIAN STATEMENT ON CRASH
Head of the State Duma’s Defense Committee, Andrey Kartapolov:
“At around 11:00, an IL-76 plane from the Russian Aerospace Force crashed near Belgorod airport.
On board were 65 former Ukrainian soldiers,… pic.twitter.com/Ux1iFENSk1
— Kacee Allen (@kaceerallen) January 24, 2024
بہرحال، مختلف میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ سبھی لوگوں کی موت ہو چکی ہے۔ نیوز ایجنسی ایسو سی ایٹ پریس کے حوالے سے پی ٹی آئی نے لکھا ہے کہ طیارہ میں موجود سبھی لوگ ہلاک ہو چکے ہیں۔ حالانکہ روسی حکومت کی طرف سے اس سلسلے میں تصدیق نہیں ہو سکی ہے۔
ٹاٹا گروپ کی ایئرلائنز کمپنی ’ایئر انڈیا‘ پر ڈی جی سی اے نے لگایا 1.10 کروڑ روپے کا جرمانہ
قابل ذکر ہے کہ روس اور یوکرین کے درمیان طویل عرصہ سے جنگ جاری ہے۔ دونوں ممالک کے درمیان جنگ کو 23 ماہ سے زیادہ وقت ہو گیا ہے، یعنی دو سال مکمل ہونے کو ہیں۔ اس بار دونوں ممالک کے درمیان 48واں قیدی تبادلہ ہونے جا رہا تھا۔ اب تک دونوں ممالک نے کئی قیدیوں کو رِہا کیا ہے۔ کچھ رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ روس نے اب تک یوکرین کے 230 اور یوکرین نے روس کے 248 جنگی قیدیوں کو رِہا کیا ہے۔