نئی دہلی، 25 نومبر (یو این آئی) پارلیمنٹ کے سرمائی اجلاس کے آغاز سے قبل راجیہ سبھا میں اپوزیشن لیڈر ملکارجن کھڑگے کی صدارت میں آج پارلیمنٹ ہاؤس کے احاطے میں انڈیا اتحاد کے ایوان قائدین کی میٹنگ ہوئی اتحاد کی تقریباً تمام جماعتوں کے رہنماؤں نے اجلاس میں شرکت کی اور پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں اتحاد کی حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا۔ میٹنگ میں جالندھر کے مسائل پر حکومت سے بات کرنے کے مطالبے پر زور دیا گیا مسٹر کھڑگے کے پارلیمنٹ ہاؤس آفس میں انڈیا اتحاد کے رہنماؤں کی میٹنگ میں لوک سبھا میں دراوڑ منیترا کزگم (ڈی ایم کے) کے ٹی ایس بالو، آرایس پی کے پریم چندرن کانگریس کے کے سی وینوگوپال، پرمود تیواری سمیت کئی لیڈر موجود تھے۔ ڈی ایم کے کے تروچی شیوا، کنیموزی، ترنمول کے سوغات رائے، عام آدمی پارٹی (اے اے پی) کے راگھو چڈا اور کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا مارکسسٹ کے جان برٹاس بھی میٹنگ میں موجود تھے۔
36
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
You Might Also Like
سرکاری ملازمین کو بڑا تحفہ، کابینہ سے8ویں پے کمیشن کو منظوری ملی
نئی دہلی، 16 جنوری:۔ سرکاری ملازمین کو بڑا تحفہ دیتے ہوئے مرکزی کابینہ نے 8ویں پے کمیشن کو منظوری دے...
ہندوستان نے خلائی ڈاکنگ میں تاریخ رقم کی؛دنیا کا چوتھا ملک بن گیا
اسرو نے کامیابی کے ساتھ دو سیٹلائٹس کی خلا میں ڈاکنگ مکمل کی نئی دہلی، 16 جنوری (ہ س)۔ ہندوستان...
سری ہری کوٹا میں ‘تیسرا لانچ پیڈ’ قائم کیا جا ئے گا
مر کزی کابینہ نےاسرو کیلئے منظوری دی: 4 سال کی مدت میں قائم کرنے کا ہدف نئی دلی۔ 16؍جنوری۔ ایم...
بحریہ کیلئے2960 کروڑ روپے کی لاگت سے میزائل سسٹم خریدا جائے گا
نئی دہلی، 16 جنوری (یو این آئی) وزارت دفاع نے تقریباً 2960 کروڑ روپے کی لاگت سے بحریہ کے لیے...