سلپی نیہا ترکی اپنے حلقہ میں سبھی طبقوں کے ساتھ کھڑی رہتی ہیں:مسلم انصاری
جدید بھارت نیوز سروس
رانچی،25اکتوبر: مانڈر اسمبلی حلقہ کےکانگریس امیدوار و ممبر اسمبلی سلپی نیہا ترکی نے رابطہ مہم چلا کر لوگوں سے اپنے حق میں ووٹ دالنے کی اپیل کی۔ اس موقع پر سماجی کارکن مسلم انصاری نے لوگوں سے ملاقات کی اور امیدوار سلپی نیہا ترکی کواسمبلی انتخاب میں کامیاب بنانے کی اپیل کی۔اس موقع پر انہوںنے کہا کہ سلپی نیہا ترکی ہمیشہ اپنے حلقہ میں سبھی طبقوں کے ساتھ کھڑی رہتی ہیں اور اپنے حلقے میں بہتر سہولیات جیسے اسکول، ہسپتال، سڑک پانی، بجلی اور دیگر کاموں میں سرگرم نظر آتی ہیں ۔ انہوںنے مزید کہا کہ انکے والد سابق وزیر وسابق ممبر اسمبلی بندھو ترکی مانڈر حلقہ کے بہتری کے لئے ہمیشہ سرگرم رہتے ہیں تاکہ یہاں کے عوام کو کسی پریشانیوں کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ وہیں ممبر اسمبلی سلپی نیہا ترکی نے کہا کہ میں اپنے حلقہ میں نوجوانوں کو روزگار اور خواتین کو ہنر مند بنانے کیلئے ہمیشہ پیش پیش رہتی ہوں۔ اس موقع پر مسلم انصاری، مولانا ضیا ء لہدیٰ، شمیم اختر، عبد الکلام، مولانا شبیر کے علاوہ بڑی تعداد میں لوگ موجود تھے۔