ایک کی موت، 9 مسافر زخمی
جدید بھارت نیوز سروس
رانچی، 27 اکتوبر:۔ سڑک حادثات کی بڑھتی ہوئی تعداد کے درمیان ایک اور افسوسناک واقعہ سامنے آیا ہے، جہاں اورنگ آباد ضلع میں رانچی سے الہ آباد جا رہی ایک بس نے ٹرک کو ٹکر مار دی، جس کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور نو زخمی ہو گئے۔ یہ واقعہ اتوار کی صبح تقریباً 5 بجے مدن پور تھانہ علاقے کے ترا ڈیہہ گاؤں کے نزدیک NH-19 پر پیش آیا۔ بس نے ٹرک کو پیچھے سے ٹکر مار دی جس کی وجہ سے ساتھی ڈرائیور سورج کمار (31) کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔ متوفی اتر پردیش کے پریاگ راج ضلع کے باجا مشرا گھیساپور کا رہنے والا تھا۔ دریں اثنا، زخمی مسافروں میں جھارکھنڈ رانچی کے رہائشی رامنیواس، پلوی پانڈے (مدھیہ پردیش، ریوا)، وکاس کمار (اتر پردیش، چندولی)، آکاش کمار (رائے بریلی)، دیواکر پانڈے (پریاگراج)، سدھارتھ تیواری (کانپور)، منوج کمار (وارنسی)، سنتوش کمار (جون پور)، شیلیش کمار (دیوریا) شامل ہیں۔