بہار اور ہریانہ کا گینگ ملوث تھا
جدید بھارت نیوز سروس
رام گڑھ، 3 اکتوبر:۔ پولیس نے اے ٹی ایم کاٹ کر رقم چوری کرنے والے پانچ مجرموں کو گرفتار کیا۔ ایس پی اجے کمار کو ملنے والی خفیہ اطلاع کی بنیاد پر پولیس ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے ہریانہ کے رہنے والے آصف، بہار کے رہنے والے اسلم میاں، اویناش گری اور گڈو سنگھ کو گرفتار کیا ہے۔ پولیس نے ان کے پاس سے چار کار، چوری شدہ 1.70 لاکھ روپے اور چھ موبائل فون برآمد کئے۔ جمعرات کو پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ایس پی نے کہا کہ 23 اگست کو بدمعاشوں نے رام گڑھ تھانہ علاقے کے گولاروڈ پر واقع وی مارٹ کے قریب اسٹیٹ بینک آف انڈیا کے اے ٹی ایم کاٹ کر رقم کی چوری کی واردات کو انجام دیا تھا۔ ایس پی نے کہا کہ واقعہ کی سنگینی اور حساسیت کو دیکھتے ہوئے پولیس ٹیم تشکیل دی گئی۔ جس کے بعد پولیس ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے پانچ جرائم پیشہ کو گرفتار کر لیا۔ پوچھ گچھ کے دوران اس نے دیگر ریاستوں کے کئی تھانوں میں درج مقدمات میں اپنے ملوث ہونے کا انکشاف کیا۔