International

سعودی عرب میں جعلی حج خدمات کی اشتہاری مہم چلانے پر 4 غیر ملکی گرفتار

49views

ریاض، 23 مئی (یو این آئی) سعودی عرب مکہ مکرمہ میں سیکیورٹی فورسز نے حج خدمات کے حوالے سے جعلی اشتہاری مہم چلانے والے انڈونیشیا سے تعلق رکھنے والے 4 غیر ملکیوں کو گرفتار کرلیا۔ سعودی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے مکہ مکرمہ میں مقیم چار انڈونیشین شہریوں کو حراست میں لے لیا، جو سوشل میڈیا پر حج خدمات فراہم کرنے کی جعلی مہم چلانے میں مصروف تھے۔ رپورٹس کے مطابق ملزمان کا دعوی تھا کہ وہ داخلی عازمین کو حج کرانے کی سہولت فراہم کرتے ہیں جس کے لیے مشاعر مقدسہ میں رہائش اور ٹرانسپورٹ کے علاوہ حج نسک کارڈ بھی فراہم کئے جاتے ہیں۔ملزمان کے گھر سے سیکیورٹی فورسز نے 14 دیگر افراد کو بھی حراست میں لے لیا، جن کے پاس حج پرمٹ نہیں تھے وہ اس کے بغیر حج کے ارادے سے مکہ مکرمہ میں رہائش پذیر تھے۔اس سے قبل بھی سعودی عرب میں حج سیکیورٹی فورسز نے مکہ مکرمہ کے داخلی راستوں پر 8 غیر ملکیوں اور 9 سعودی شہریوں کو گرفتار کرلیا تھا، جو حج کے قوانین و ہدایات کی خلاف ورزی کرتے ہوئے 61 ایسے افراد مکہ لے جانے کی کوشش کررہے تھے جن کے پاس حج اجازت نامے نہیں تھے۔وزارت کے مطابق ایسا کرنے پر قید کے علاوہ ایک لاکھ ریال تک جرمانہ، خلاف ورزی کرنے والے کی تشہیر اور غیر ملکی ہونے پر بے دخل کردیا جائے گا۔واضح رہے حکومت کی جانب سے حج پرمٹ کی پابندی کرانے کے لیے مکہ مکرمہ کے تمام داخلی راستوں کی سخت نگرانی کی جارہی ہے جس کے تحت کسی کو بھی پرمٹ کے بغیر مکہ مکرمہ میں داخل ہونے کی اجازت نہیں۔

Follow us on Google News
Jadeed Bharat
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.