International

برازیل کے 32 شہری غزہ سے وطن واپس پہنچ گئے، صدر لولا نے ہوائی اڈے پر استقبال کیا

182views

وطن پہنچنے والوں میں 17 بچے اور9 خواتین بھی شامل

غزہ سے محفوظ انخلا کے بعد 32 برازیلی شہری بالآخر واپس وطن پہنچ گئے ہیں۔ ان شہریوں کی مصر سے اڑنے والی پرواز برازیلی دارالحکومت کے ہوائی اڈے پر اتری۔ جہاں صدر لوئیز لولا دا سلوا نے ان کا خیر مقدم کیا۔

صدر کے خصوصی طیارے پر خیریت سے پہنچنے والے خوش قسمت شہریوں میں 17 بچے، 9 خواتین اور 6 مرد شامل ہیں۔ ان میں 22 برازیلین اور 10 فلسطینی رشتہ دار بھی شامل ہیں۔ ان شہریوں کو 10 ویں ریسکیو مشن کے ذریعے مشرق وسطیٰ سے واپس وطن پہنچایا گیا ہے۔

یہ برازیلین شہری تین ہفتے سے زائد دنوں تک مصر منتقل ہونے کے لیے انتظار کرتے رہے ، اس کے بعد ان کی باری آسکی۔ بعد ازاں اتوار کے روز انہیں رفح راہداری عبور کرنے کی اجازت دی گئی اور یہ مصر پہنچے۔

برازیل کے شہری اور ان کے اہل خانہ جو غزہ کی پٹی میں تھے، برازیل کے صدر لوئیز اناسیو لولا دا سلوا نے پیر، 13 نومبر، 2023 کو برازیلیا، برازیل میں ایئر بیس پہنچنے پر، نیچے دائیں طرف، استقبال کیا۔ (اے پی)

برازیل کے شہری اور ان کے اہل خانہ جو غزہ کی پٹی میں تھے، برازیل کے صدر لوئیز اناسیو لولا دا سلوا نے پیر، 13 نومبر، 2023 کو برازیلیا، برازیل میں ایئر بیس پہنچنے پر، نیچے دائیں طرف، استقبال کیا۔ (اے پی)

صدر لولا نے ایک بیان میں کہا اگر حماس کے لوگ دہشت گردی کی کارروائی نہ کرتے تو کیا کرتے ، اسرائیلی ریاست تو مختلف دہشت گردانہ اقدامات کر رہی ہے۔ وہ ریاست یہ سوچ ہی نہیں پائی بچے جنگ کا حصہ نہین ہین۔ انہیں بھی مارتی رہی۔

برازیلی شہریوں کو غزہ سے مصر پہنچنے پر رات گئے مصر میں طبی معائنے سے گذارا گیا، اور ضروری جسمانی و نفسیاتی علاج کی ضرورتوں کا جائزہ لیا گیا۔ اس کے بعد برازیل روانہ کیا گیا

Follow us on Google News
Jadeed Bharat
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.