31
بیروت، 10 نومبر (یو این آئی) مشرقی اور جنوبی لبنان کے قصبوں اور گاؤوں پر اسرائیلی جنگی طیاروں کے سلسلہ وار فضائی حملوں میں کم از کم 26 افراد ہلاک اور 19 دیگر زخمی ہو گئے۔ لبنان کے سرکاری اور فوجی ذرائع نے یہ اطلاع دی۔ لبنانی فوجی ذرائع نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ اسرائیلی جنگی طیاروں نے جنوبی لبنان کے قصبوں اور دیہاتوں پر 19 اور مشرقی لبنان کے گاؤوں اور قصبوں پر 12 فضائی حملے کیے۔صحت عامہ کی وزارت سے وابستہ پبلک ہیلتھ ایمرجنسی آپریشن سینٹر کے مطابق، جنوبی لبنان میں اسرائیلی حملوں میں کم از کم چھ پیرامیڈیکس ہلاک اور پانچ شہری زخمی ہوئے، جبکہ مشرقی لبنان میں مرنے والوں کی تعداد 20 تک پہنچ گئی اور 14 زخمی ہوئے۔