’سندیش خالی میں ہنگامہ کے پیچھے بی جے پی اور ای ڈی کا ہاتھ‘، مغربی بنگال اسمبلی میں ممتا کا تلخ تبصرہ

مغربی بنگال کے شمالی 24 پرگنہ واقع سندیش خالی میں ہنگامہ کے درمیان وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے اسمبلی میں آج اپنا شدید رد عمل ظاہر کیا۔ انھوں نے واضح لفظوں میں کہا کہ ’’سندیش خالی میں آر ایس ایس کا گھر ہے۔‘‘ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ ’’سندیش خالی میں ہنگامہ کے پیچھے ای ڈی کا ہاتھ ہے۔ یہ وہی لوگ ہیں جنھوں نے شاہجہاں کو نشانہ بنا کر سندیش خالی میں گھس کر ماحول خراب کیا تھا۔‘‘ وہ مزید کہتی ہیں کہ ’’سندیش خالی میں ابھی تک 17 لوگوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔ بی جے پی نے سندیش خالی میں فساد اسپاٹ بنانے کی کوشش کی ہے۔‘‘
#Sandeshkhali Showdown
West Bengal CM Mamata Banerjee while addressing the assembly alleged ‘RSS interference’ in Sandeshkhali.
BJP is trying to create unrest… This is a ploy & a story made by BJP: TMC’s Shantanu Sen speaks to @prathibhatweets pic.twitter.com/UsJYfeoJJf
— TIMES NOW (@TimesNow) February 15, 2024
ممتا بنرجی نے جمعرات کو اسمبلی میں بولتے ہوئے کہا کہ ’’ای ڈی شاہجہاں کو نشانہ بنا کر سندیش خالی میں داخل ہوئی۔ وہاں ماحول خراب کر اقلیتوں اور قبائلیوں کے درمیان پریشانی پیدا کی جا رہی ہے۔ وہاں آر ایس ایس کا گھر ہے۔‘‘ ممتا نے یہ بھی کہا کہ ’’وہاں چہرے پر نقاب لگا کر ہنگامہ کر رہے ہیں۔ سندیش خالی میں باہری لوگ یہ ہنگامہ مچا رہے ہیں۔‘‘
کسان تحریک: حکومت کی رکاوٹوں کا مقابلہ کسان کچھ یوں کر رہے ہیں
واضح رہے کہ 5 جنوری کو ای ڈی شاہجہاں کے سندیش خالی واقع گھر کی تلاشی لینے پہنچی تھی۔ راشن بدعنوانی کی جانچ میں شاہجہاں کا نام آیا تھا۔ لیکن اس دن مرکزی ایجنسی شاہجہاں کے گھر میں داخل نہیں ہو سکی۔ یہاں ای ڈی افسران کی شاہجہاں حامیوں نے پٹائی کر دی تھی۔ ای ڈی نے بعد میں عدالت کو بتایا کہ شاہجہاں اس دن گھر پر ہی تھے۔ اس نے اندر سے آواز دے کر لوگوں کو باہر اکٹھا کر لیا۔ اس کے بعد وہ پیچھے کے دروازے سے فرار ہو گیا۔ اس وقت سے ہی شاہجہاں لاپتہ ہیں۔ نہ تو پولیس اور نہ ہی ای ڈی اسے تلاش کر پا رہی ہے۔
