جديد بهارت

Jadeed Bharat

No. 1 Urdu Daily Newspaper of Jharkhand

E Paper

ePaper

پیار پر پہرا،بجرنگ دل اور وی ایچ پی کا ہڑدنگ

14 Feb 2018



رانچی؍جمشیدپور، 14 فروری: ویلنٹائن ڈے پر بدھ کو ایک طرف جہاں نوجوانوں نے اپنے اپنے طریقے سے باہمی محبت کو بڑھانے کا عہد کیا، وہیں راجدھانی رانچی سمیت ریاست بھر کے مختلف حصوں میں مذہبی تنظیموں کی جانب سے جگہ جگہ مظاہرہ کیا گیا۔اطلاعات کے مطابق ویلنٹائن ڈے کے موقع پر بھارتی ثقافت کو بچانے کی آڑ میں ایک بار پھر وشو ہندو پریشد کے لوگوں کو ہڑدنگ دیکھنے کو ملا۔ جوبلی پارک میں بیٹھے پریمی جوڑے کو ان لوگوں نے زبردستی یہاں سے بھگا دیا. اس دوران کئی پریمی جوڑے کے ساتھ بدسلوکی بھی کی گئی۔