جديد بهارت

Jadeed Bharat

No. 1 Urdu Daily Newspaper of Jharkhand

E Paper

ePaper

ایک لاکھ سے زائد لوگوں نے راج بھون باغ کا دیدار کیا

14 Feb 2018



رانچی،11؍فروری: راج بھون رانچی کا گیٹ عام لوگوں کیلئے کھول دیئے جانے کے بعدان دنوں صبح ہوتے ہی راج بھون کے کے سامنے میلہ جیسا نظارہ دیکھنے کو مل رہا ہے۔ ان دنوں راجدھانی کے باشندے راج بھون کا دیدار کر رہے ہیں. ہر دن ہزاروں لوگ مغل گارڈن کو دیکھنے آ رہے ہیں. رنگ برنگی پھولوں نے یہاں کے ماحول کو خوشبودار کر دیا ہے. صبح 11 بجے سے لے کر دن کے 1 بجے تک اسکول کے بچوں کے لئے راج بھون کا گیٹ کھول دیا جاتا ہے. دوپہر بعد باقی کے لوگ باغ کی اند شام 4 بجے تک لطف اٹھاتے ہیں. اب تک 1 لاکھ سے زیادہ لوگ راج بھون کے باغ کا دیدار کر چکے ہیں.