جديد بهارت

Jadeed Bharat

No. 1 Urdu Daily Newspaper of Jharkhand

E Paper

ePaper

کوڈرما ایس پی کے تبادلہ کے خلاف سڑک جام

28 Nov 2017



جدید بھارت نیو زسروس

کوڈرما، 28 نومبر: کوڈرما ضلع کے پولیس سپرنٹنڈنٹ سریندر کمار جھا کے تبادلے کی مخالفت میں آج مقامی لوگوں نے جھمری  تلیا کے مہارانا پرتاپ چوک پر رانچی-پٹنہ اہم راستہ کو گھنٹوں جام رکھا. اس جام میں وزیر تعلیم ڈاکٹر نیرا یادو بھی پھنسی رہیں۔ سڑک جام کر رہے لوگوں نے اس تبادلے منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ مظاہرین نے کہا کہ سریندر جھا کے پولیس سپرنٹنڈنٹ رہنے کی وجہ ضلع میں جرائم کے واقعات پر روک لگا تھا ۔ ان کے جانے سے دوبارہ مجرمانہ واقعات میں اضافہ ہو سکتا ہے.ایسا کم ہی ہوتا ہے کہ کسی پولیس اہلکار کے تبادلے کے خلاف عوام احتجاج پر اتر آئیں۔ لیکن، جب پولیس افسر بہتر کام کرنے والاہو، کرائم کنٹرول کرنے کے قابل ہو اور ایمانداری سے قانون کا نظام بہتر بنا رہا ہو، تو ایسے افسر کے لئے لوگ ایسا کرتے ہیں. کوڈرما کے ایس پی سریندر کمار جھا کے تبادلے کے بعد جھمری تلیا میں ایسا ہی نظارہ دیکھنے کو ملا. سوموار کی رات میں ایس پی کا تبادلہ ہوا اور منگل کی صبح ساڑھے آٹھ بجے ہی لوگوں نے تحریک شروع کر دی۔سڑک پر بیٹھ گئے، جس سے جام لگ گیا