جديد بهارت

Jadeed Bharat

No. 1 Urdu Daily Newspaper of Jharkhand

E Paper

ePaper

چانڈل ڈیم کو عالمی معیار کا پکنک اسپاٹ بنایا جائےگا وزیر اعلیٰ نے حکام کو ڈی پی آر تیار کرنے کی ہدایت دی

28 Nov 2017



جدید بھارت نیوز سروس

سرائے کیلا- کھرساواں،28؍نومبر: وزیر اعلیٰ رگھوور داس نے کہا کہ چانڈل ڈیم کو کیرل کی طرز پر ایکو ٹورزم کے طور پر فروغ دیا جائے گا۔ – انہوں نے کہا کہ حکومت ہند کی سودیش درشن اسکیم اور ریاستی حکومت کی  جانب سے اسے فروغ دیا جائے گا۔ – انہوں نے آئی ڈی ای سی کی مشاورتی کمیٹی کو ہدایت دی ہےکہ سیاحت کے فروغ کےلئے کیرل ماڈل کا مطالعہ کر کے دو ہفتہ میں رپورٹ پیش کریں ۔ – ماہرین کے ذریعہ کام کرائیں- یہ ماحولیات کے موافق ہوگا – وزیر اعلیٰ منگل کو جھارکھنڈ میں سیاحت کے فروغ کے لئے سرائے کیلا۔ – کھرساواں ضلع  میں چانڈل ڈیم کا معائنہ کر رہے تھے- وزیر اعلیٰ چیف سکریٹری اور اعلیٰ افسران کے ساتھ چانڈل ڈیم کی حسن کاری اور فروغ کا جائزہ لے رہے تھے۔ وزیر اعلیٰ مسٹر داس نے کہا کہ اس علاقے کو عالمی سیاحتی مقام کی حیثیت سے فروغ دیا جائے گا – انہوں نے متعلقہ محکمہ کو ڈی پی آر تیار کرنے کی ہدایت دی