جديد بهارت

Jadeed Bharat

No. 1 Urdu Daily Newspaper of Jharkhand

E Paper


سیریز پر قبضہ کے ساتھ ہی جنوبی افریقہ ون ڈے کا بادشاہ نیوزی لینڈ کو چھ وکٹ سے شکست دیکر سیریز اپنے نام کر لیا

04 Mar 2017



آکلینڈ، 04 مارچ (یو این آئی) فاف ڈو پلیسس نے ریویو پر ملے جیون دان کو پورا فائدہ اٹھاتے ہوئے ناٹ آؤٹ 51 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر جنوبی افریقہ کونیوزی  لینڈ کے خلاف پانچویں ون ڈے میچ میں ہفتہ کو چھ وکٹ سے جیت دلانے کے ساتھ سیریز 3۔2 سے اس کے نام کر دی۔جنوبی افریقہ یہ سیریز جیتنے کے ساتھ ہی ون ڈے رینکنگ میں نمبر ون بھی بن گیا۔ڈو پلیسس کو 27 کے نجی اسکور پر جتن پٹیل کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ دیا گیا تھا لیکن ڈو پلیسس نے فورا ڈي آرایس کا سہارا لیا اور انہیں ناٹ آؤٹ قرار دیا گیا۔ڈو پلیسس نے ناٹ آؤٹ 51 رنز بنا کر جنوبی افریقہ کو جیت دلا دی۔جنوبی افریقہ نے 32 .2 اوور میں چار وکٹ پر 150 رنز بنا کر میچ جیت لیا۔جنوبی افریقہ نے اس سے پہلے نیوزی لینڈ کو 41 .1 اوور میں محض 149 رنز پر آؤٹ کردیا تھا۔ڈیوڈ ملر نے جارحانہ ناٹ آؤٹ 45 رنز کی اننگز کھیل کر اپنے ٹیسٹ کپتان کا بھرپور ساتھ دیا۔ جنوبی افریقہ نے ون ڈے سیریز جیت کے ساتھ ہی ون ڈے رینکنگ میں نمبر ایک پوزیشن حاصل کر لی۔نیوزی لینڈ نے ایک وقت جنوبی افریقہ کے چار وکٹ محض 88 رنز پر گرا دیے تھے اور کپتان اے بی ڈی ویلیئرز کا اہم وکٹ بھی 23 رن پر حاصل کرلیا تھا لیکن ڈو پلیسس اور ملر نے پانچویں وکٹ کے لیے 62 رنز کی ناٹ آؤٹ ساجھےداری کرکے نیوزی لینڈ کی امیدوں پر پانی پھیر دیا۔ڈو پلیسس نے 90 گیندوں پر ناٹ آؤٹ  51 رنز کی اننگز میں چھ چوکے لگائے جبکہ ملر 35 گیندوں پر ناٹ آؤٹ  45 رنز میں چھ چوکے اور دو چھکے لگائے۔اس سے پہلے تیز گیند باز کیگسو ربادا نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے 25 رنز پر تین وکٹ لے کر نیوزی لینڈ کو سنبھلنے کا کوئی موقع نہیں دیا۔لیگ اسپنر عمران طاہر نے 10 اوور کی کفایتی گیند بازی کے ساتھ کی گئی بولنگ میں محض 14 رنز دے کر دو وکٹ حاصل کئے۔گزشتہ میچ میں ناٹ آؤٹ 180 رنز بنانے والے اوپنر مارٹن گپٹل اس بار چار رنز ہی بنا سکے۔ جیمز نيشم نے 24، مچل سیٹنر نے 24 اور کولن ڈی گرینڈہوم نے 32 رنز بنائے۔ ربادا مین آف دی میچ رہے۔ دونوں ٹیمیں اب تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں بدھ سے ڈنیڈن میں اتریں گی۔