جديد بهارت

Jadeed Bharat

No. 1 Urdu Daily Newspaper of Jharkhand

E Paper


گوپی اور مونیکا نئی دہلی میراتھن چمپئن بنے

26 Feb 2017



نئی دہلی، 26 فروری (یو این آئی) سروسز کے گوپی ٹی اور ناسک کی مونیکا اتھارے نے یہاں جواہر لال نہرو اسٹیڈیم میں اتوار کو نئی دہلی میراتھن میں بالترتیب مرد اور خاتون کلاس میں چمپئن بننے کا اعزاز حاصل کر لیا۔گوپی اور مونیکا نے چمپئن بننے کے ساتھ ساتھ عالمی چمپئن شپ کے لئے کوالیفائی کر لیا۔گوپی کے ساتھ بہادر سنگھ دھونی اور سجيت لوانگ نے بھی عالمی چمپئن شپ کا ٹکٹ حاصل کرلیا ۔ گوپی نے دو گھنٹے 15 منٹ 37 سیکنڈ اور مونیکا نے دو گھنٹے 39 منٹ 08 سیکنڈ کا وقت لے کر فل میراتھن میں خطاب جیتے۔نئی دہلی میراتھن کے برانڈ امبیسڈر اور سابق کرکٹر سچن تندولکر نے نہرو اسٹیڈیم میں ریسوں  کو ہری جھنڈی دکھائی۔سچن نے ساتھ ہی کہاکہ مجھے یہ دیکھ کر بڑی خوشی ہو رہی ہے کہ دلی کے باشندے کتنے جوش کے ساتھ اس ریس میں حصہ لے رہے ہیں۔میں ان بچوں کو سلام کرتا ہوں جو ویل چیئر پر ریس میں حصہ لے رہے ہیں۔مرد فل میراتھن میں مقابلہ زبردست تھا کیونکہ تین سرفہرست ایتھلیٹ کو عالمی چمپئن شپ کا ٹکٹ ملنا تھا۔پنے آرمی اسپورٹس انسٹی ٹیوٹ کے گوپی نے خطاب جیتنے کے بعد کہاکہ مجھے خوشی ہے کہ میں نے خطاب جیت لیا۔ دھونی اور میں 25 کلومیٹر تک ساتھ ساتھ دوڑ رہے تھے۔ 2017 میں یہ میری پہلی میرا تھن تھی جہاں میں نے خطاب جیت لیا۔گوپی نے ساتھ ہی کہا کہ وہ اب جون میں ایشیائی چمپئن شپ اور پھر لندن میراتھن میں دوڑیں گے ۔ گوپی کے بعد پنے انسٹی ٹیوٹ کے ہی بہادر سنگھ دھونی دو گھنٹے 16 منٹ 09 سیکنڈ کے ساتھ دوسرے اور سجيت لوانگ دو گھنٹے 17 منٹ 20 سیکنڈ کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہے۔ دھونی کی یہ کارکردگی بہترین کارکردگی تھی۔خواتین کی فل میراتھن میں ناسک کی مو نیکا نے دو گھنٹے 39 منٹ 08 سیکنڈ کا وقت لے کر آسان جیت حاصل کی۔مونیکا کی یہ پہلی فل میراتھن تھی اور انہوں نے اعتماد کے ساتھ شر و عات کرتے ہوئے پھر مسلسل برتری بنا ئے رکھی۔دوسرے مقام پر رہی جیوتی گاو تے کا وقت دو گھنٹے 53 منٹ 48 سیکنڈ  رہا اور وہ تیسرے مقام پر رہی رنجن کماری کا وقت تین گھنٹے 08 منٹ 04 سیکنڈ رہا۔اپنی پہلی فل میراتھن جیتنے کے بعد مونیکا نے کہاکہ میں پہلی مرتبہ مکمل میراتھن میں حصہ لے رہی تھی اور اس میں جیت میرے لئے کافی معنے رکھتی تھی۔مجھے خوشی ہے کہ میں نے دو گھنٹے 40 منٹ کے اندر ہی ریس ختم کر دی۔ہاف میراتھن میں جی لکشمن نے ایک گھنٹہ چار منٹ 29 سیکنڈ کا وقت نکال کر کامیابی حاصل کی۔مان سنگھ ایک گھنٹہ 04 منٹ 39 سیکنڈ کا وقت لے کر دوسری اور اولمپین کھیتارام ایک گھنٹہ چھ منٹ 15 سیکنڈ کا وقت نکال کر تیسرے نمبر پر رہے۔